انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 131 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 131

انوار العلوم جلد ۱۹ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات۔ایک تھیلی تین ہزار درہم کی دے دی۔بڑھے نے تھیلی ہاتھ میں لے کر کہا بادشاہ سلامت ! آپ تو کہتے تھے کہ تو اس درخت کا پھل نہیں کھا سکے گا مگر دیکھئے اور لوگوں کے درخت تو دیر کے بعد پھل دیتے ہیں اور میرے درخت نے لگاتے لگاتے ہی پھل دے دیا۔اس پر بادشاہ نے پھر خوش ہو کر کہا زہ اور خزانچی نے پھر تھیلی تین ہزار کی بڑھے کو دے دی۔بڑھے نے دوسری تحصیلی لے کر کہا بادشاہ سلامت ! لوگوں کے درخت تو سال میں ایک بار پھل دیتے ہیں مگر میرے درخت نے لگاتے لگاتے دو دفعہ پھل دے دیا۔بادشاہ نے پھر خوش ہو کر کہا زہ اور تیسری تھیلی بھی بڑھے کو دے دی گئی۔اس پر بادشاہ نے ہمراہیوں سے کہا چلو جلدی یہاں سے نکل چلو ورنہ یہ بڑھا تو ہمارا خزانہ خالی کر دے گا۔پس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ وہی معاملہ ہوا جو اس بڑھے کے ساتھ ہوا تھا۔حضرت موسیٰ کے دل میں تو وہ شبہ پیدا ہوا جو بادشاہ کے دل میں پیدا ہوا تھا کہ یہ درخت کب پھل دے گا مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امید کی وہ حالت تھی جو اس بڑھے کی تھی کہ ادھر آپ پر خدا تعالیٰ کا کلام نازل ہوتا ہے ادھر آپ کو نقد بہ نقد چار پھل مل جاتے ہیں۔ایک حضرت خدیجہ آپ کی بیوی ایک زید آپ کا غلام ، ایک حضرت علی آپ کے بھائی اور ایک حضرت ابو بکر آپ کے وفادار دوست۔گویا یکدم آپ کے چاروں کونے محفوظ ہو جاتے ہیں اور تھوڑی سی دیر میں آپ کے اردگرد جاں نثاروں ، وفاداروں اور محبت کرنے والوں کی ایک چھوٹی سی جماعت پیدا ہو جاتی ہے۔اب دیکھو حضرت خدیجہ کو کس نے تبلیغ کی تھی ؟ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو ابھی ڈر ہی رہے تھے کہ کہیں میری بیوی میرے دعوی کا انکار نہ کر دے مگر خدیجہ کہتی ہیں میں آپ پر ایمان لاتی ہوں ، زید کہتا ہے میں آپ پر ایمان لاتا ہوں ، علی کہتے ہیں میں آپ پر ایمان لاتا ہوں اور ابو بکر کہتے ہیں میں آپ پر ایمان لاتا ہوں یہ ایمان لانے والے کوئی معمولی آدمی نہ تھے بلکہ ان میں سے ہر شخص درخشندہ اور تابندہ ستارہ تھا۔وہ زمین پر پیدا ہوئے تھے مگر خدا تعالیٰ نے اُن کے نام آسمان پر فرشتوں کی فہرست میں لکھے ہوئے تھے۔ہم یہ نہیں کہتے کہ حضرت خدیجہ پڑھی ہوئی تھیں مگر حضرت خدیجہ نے جو قربانی اسلام کے لئے کی کیا کوئی جاہل عورت ایسا کر سکتی ہے؟ اسی طرح حضرت زیڈ نے جو قربانیاں اسلام کے لئے کیں وہ بھی اَظْهَرُ مِنَ الشَّمْسِ ہیں۔اس طرح حضرت علیؓ کو جو