انوارالعلوم (جلد 19) — Page xii
انوار العلوم جلد ۱۹ تعارف کنند ہندوؤں کو حاصل ہوتا ہے اور سب سے زیادہ نقصان سکھوں کو ہوگا۔لہذا سکھوں کو چاہیے کہ وہ ہندوستان کی بجائے پاکستان کے ساتھ الحاق کریں جس سے اُن کو سراسر فائدہ ہوگا جیسا کہ بعد کے حالات نے ثابت بھی کیا۔حتی کہ علیحدگی پسند تحریکات نے بھی جنم لیا۔پس اگر سکھ اُس وقت حضرت مصلح موعود کا یہ مشورہ مان جاتے تو آج اُن کو الگ وطن بنانے کی ضرورت محسوس نہ ہوتی اور پنجاب کی تقسیم سے سکھوں کو جو معاشی ، معاشرتی اور ثقافتی لحاظ سے جو نقصان اُٹھانا پڑا اُس سے وہ محفوظ رہتے۔مگر افسوس کہ سکھوں نے اس اپیل کو وقعت نہ دی۔(۶) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے تمام واقعات اَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت پیش کرتے ہیں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے مؤرخہ ۲۵،۱۷ اور ۲۹ر جون ۱۹۴۷ء کو بعد نماز مغرب قادیان میں قرآن کریم کی آیت اَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کی روشنی میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے کئی ایمان افروز واقعات نہایت لطیف پیرا یہ میں بیان فرمائے۔جو افادہ عام کے پیش نظر ماہ اگست و نومبر ۱۹۶۱ء میں روز نامہ الفضل ربوہ میں اقسطوں میں شائع ہوئے تھے۔جنہیں اب پہلی بار اس جلد میں کتابی صورت میں شائع کیا جا رہا۔ہا ہے۔ان لیکچرز کا خلاصہ درج ذیل ہے:۔ا۔اللہ تعالیٰ کی غیر معمولی تائیدات اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تمام انبیاء میں ارفع و اعلیٰ مقام ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے تمام اہم واقعات، الَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت پیش کر رہے ہیں۔