انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xi of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page xi

انوار العلوم جلد ۱۹ (۴) قومی ترقی کے دو اہم اصول تعارف کنند حضرت مصلح موعود نے یہ ارشادات مؤرخہ ۵ ، ۶ جون ۱۹۴۷ء کو بعد نماز مغرب قادیان میں ارشاد فرمائے جو پہلی دفعہ اکتو بر ۱۹۶۱ ء کے روز نامہ الفضل میں تین قسطوں میں شائع ہوئے۔جن کو اب اس جلد میں پہلی بار کتابی صورت میں شائع کیا جارہا ہے۔ہیں۔۔حضور نے اپنے اِن فرمودات میں قومی ترقی کے درج ذیل دو اہم اصول بیان فرمائے ا۔اپنے مقصد کی برتری اور کامیابی پر پورا یقین پیدا کرنا چاہیے۔جب کوئی شخص اس یقین سے لبریز ہو جائے تو اس کے اندر کام کی غیر معمولی طاقت اور قوت پیدا ہو جاتی ہے۔جو کامیابی کی ضامن بن جاتی ہے۔قومی ترقی کے لئے دوسری ضروری چیز قوت ارادی ہے جو ایمان کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔مگر اس سلسلہ میں یہ بات ہمیں یا درکھنی چاہیے کہ خدا تعالیٰ کی دی ہوئی قوت ارادی اور انسان کی قوتِ ارادی میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔(۵) سکھ قوم کے نام دردمندانہ اپیل ۱۹۴۷ء میں انگریزی تسلط سے ہندوستان کی آزادی نیز ہندوستان کی تقسیم کا اعلان کچھ ہی دنوں تک متوقع تھا مگر حتمی اعلان سے پیشتر ہی پنجاب کی تقسیم کے متعلق انگریزوں کے عزائم سامنے آ رہے تھے۔چنانچہ ایسے حالات میں حضرت مصلح موعود نے سکھ قوم کے نام دردمندانہ اپیل کے نام سے یہ مضمون تحریر فرمایا جسے ٹریکٹ کی صورت میں شائع کروا کر تقسیم کیا گیا۔نیز افادہ عام کے لئے یہ مضمون مؤرخہ ۱۹ / جون ۱۹۴۷ء کو روزنامہ الفضل قادیان میں بھی شائع کیا گیا۔اس مضمون میں حضور نے سکھوں کو یہ باور کرانا چاہا کہ پنجاب میں ہندوؤں ،مسلمانوں اور سکھوں کی آبادی کے تناسب کے لحاظ سے پنجاب کی تقسیم کی صورت میں سب سے زیادہ فائدہ