انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page x of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page x

انوار العلوم جلد ۱۹ تعارف کنند چاہیے اور آخری دم تک تدبیر کو عمل میں لانا چاہیے۔حضور کا یہ خطاب پہلی بار مؤرخہ ۱۲ جون ۱۹۴۷ء کو روز نامہ الفضل قادیان میں شائع ہوا اور اب انوار العلوم کی جلد ھذا میں کتابی صورت میں شائع ہو رہا ہے۔(۳) مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے مورخہ ۳۰ مئی ۱۹۴۷ء کو بعد نماز مغرب قادیان میں۔فرمودات ارشاد فرمائے جو مورخہ ۱۵ ستمبر ۱۹۶۱ء کو پہلی بار روز نامہ الفضل میں شائع ہوئے۔حضور کے ان فرمودات کا موضوع مولانا رومی کا یہ شعر تھا کہ:۔ہر بلا کیں قوم را حق داده است زیر آن گنج کرم بنهاده است یہ یعنی خدا تعالیٰ کی ایک یہ بھی سنت ہے کہ جب کسی قوم پر کوئی بلا آتی ہے تو اس کے نیچے برکتوں کا ایک مخفی خزانہ ہوتا ہے۔حضور نے اس شعر کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔د یعنی اس بلا کے آچکنے کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسی برکات ظاہر ہوتی ہیں جو اس قوم کے لئے تقویت کا موجب ہوتی ہیں یہ ایک نہایت سچی بات ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جب کبھی مومنوں کو مشکلات اور مصائب و آلام کا سامنا ہوتا ہے تو اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے کچھ ایسی باتیں ضرور ظاہر ہوتی ہیں جو ان کے ایمان میں ازدیاد کا موجب ہوتی ہیں اور صداقت اور شوکت کو ظاہر کرنے والی ہوتی ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہم دیکھتے ہیں کہ ہر مصیبت اور مشکل جو آپ کو پہنچی اپنے بعد بے شمار معجزات چھوڑ کر گئی اور اس کے ذریعہ سے مومنوں کے ایمان تازہ ہوئے اور وہ قیامت تک کی نسلوں کے لئے برکت اور رحمت کا موجب ہوں گے۔“ حضور کا یہ روح پر ور خطاب پہلی دفعہ اس جلد میں کتابی صورت میں شائع ہو رہا ہے۔