انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 39 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 39

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۹ خوف اور امید کا درمیانی راستہ میں نے کئی دفعہ ایک واقعہ بیان کیا ہے کہ عرب کی مشہور شاعرہ خنساء کے باپ نے اُس کی شادی ایک رئیس کے لڑکے سے کر دی۔وہ لڑکا نہایت عیاش تھا اور اس کے اندر ہر قسم کے بُرے افعال کی عادات پائی جاتی تھیں۔چنانچہ اس لڑکے نے شراب اور جوئے میں اپنے باپ کی ساری جائیداد تباہ کر دی اور جو کچھ بیوی کا مال و اسباب تھا وہ بھی اُڑا دیا اور آخر جب وہ سب کچھ پھونک چکا تو ایک دن نہایت افسردہ ہو کر بیٹھا ہوا تھا کہ بیوی نے پوچھا کیا بات ہے تم اتنے دلگیر کیوں ہو؟ اس نے کہا بات یہ ہے کہ میں سب جائداد تباہ کر چکا ہوں اور اس وقت ہمارے پاس کچھ بھی باقی نہیں رہا۔بیوی نے اسے تسلی دی اور کہا یہ کوئی مایوسی کی بات نہیں میرا بھائی بڑا امیر کبیر ہے اور جب تک وہ زندہ ہے مجھے اُس کی امداد پر پورا بھروسہ ہے اس کی موجودگی میں ہم کیوں اتنا غم کریں۔چلو اس کے پاس چلتے ہیں وہ ہماری اس حالت کو دیکھ کر ضرور ہماری امداد کرے گا۔چنانچہ وہ اسے ساتھ لے کر اپنے بھائی کے پاس گئی اور بجائے اس کے کہ وہ اپنے بہنوئی کو کسی قسم کی ملامت کرتا کہ تم نے اپنی جائداد کو تباہ کر دیا ہے یا تم نالائق ہو اُس نے بڑی شان وشوکت کے ساتھ اُن کا استقبال کیا اور اپنے دوستوں اور بڑے بڑے رؤساء کو اپنی بہن اور بہنوئی کی آمد کی خوشی میں دعوتیں دی اور متواتر چالیس دن تک دعوتوں کا یہ سلسلہ جاری رہا۔چالیس دن کے بعد اس نے چند رؤساء کو بلایا اور کہا دیکھو! میری بہن اس وقت غربت کی حالت میں ہے اس لئے میری جائداد میں اس کا حق ہے (حالانکہ باپ کی جائداد سے وہ اپنا الگ حصہ لے چکی تھی) اس لئے آپ انصاف کے ساتھ میری جائداد کو آدھا آدھا تقسیم کر دیں آدھا مجھے دے دیں اور آدھا میری بہن کو دے دیں کیونکہ یہ بات انصاف کے خلاف ہے کہ میری بہن غریب ہو جائے اور اس کی مدد نہ کروں۔اُس زمانہ میں روپے تو ہوتے نہ تھے بھیڑیں بکریاں اونٹنیاں ہوتی تھیں یا تھوڑا بہت سونا چاندی ہوتا تھا اور ایک ایک امیر آدمی کے پاس سینکڑوں اور ہزاروں جانور ہوتے تھے۔رؤساء نے اس کے مال کا اندازہ لگا کر اسے دوحصوں میں تقسیم کر دیا اور بہن اپنا آدھا حصہ لے کر اپنے خاوند کے ساتھ واپس گھر آئی۔کچھ دنوں تک تو اُس کا خاوند بد عادات سے رُکا رہا لیکن بد عادتیں پھر عو د آ ئیں اور اس نے پھر وہی شراب اور جوئے کا شغل شروع کر دیا چنانچہ وہ مال جو اس کی بیوی اپنے بھائی سے