انوارالعلوم (جلد 19) — Page 547
انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۴۷ سیر روحانی (۴) یعنی اللہ آسمانوں اور زمینوں کا نور ہے مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيْهَا مِصْبَاحٌ اس کے نور کی کیفیت یہ ہے کہ جیسے ایک طاقچہ ہو اور اس طاقچہ میں ایک چراغ ہو۔اَلْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ اُس طاقچے کے پیچھے ایک REFLECTOR لگا ہوا ہو الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ اور وہ REFLECTOR اتنا صاف اور عمدہ ہو جیسے ایک چمکتا ہو استارہ ہوتا ہے يُوقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ اور وہ چراغ ایک مبارک درخت سے جو زیتون کی قسم میں سے ہے جلایا جا تا ہو لَا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةِ نہ وہ شرقی ہے نہ غربی يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْلَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ قریب ہے کہ اس کا تیل آپ ہی آپ جل اُٹھے خواہ اسے آگ نہ دکھائی جائے مگر چونکہ اسے آگ بھی دکھائی گئی ہے اس لئے نُورٌ عَلی نُورِ نور پر نور نازل ہونا شروع ہو گیا ہے يَهْدِى اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ اس نور کے لئے جس کو چاہتا ہے وہ ہدایت دیتا ہے وَيَضْرِبُ اللهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِیمٌ اور اللہ تعالیٰ لوگوں کے لئے اپنے دین کی تفاصیل بیان کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر بات کو جاننے والا ہے۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ اس مضمون کو بیان فرماتا ہے کہ خدا کا یہ نور کس مینار پر رکھا جاتا ہے فرماتا ہے فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللهُ اَن تُرفَعَ یہ نور ان گھروں میں رکھا جائے گا جن کے متعلق خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ وہ دنیا میں میناروں کی طرح بلند کئے جائیں۔وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَّلَابَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلوةِ وَإِيتَاءِ الزَّكوة اور جن میں رات اور دن خدا کا ذکر کیا جاتا ہے اور صبح و شام اس کی تسبیح کی جاتی ہے یہ وہ لوگ ہیں جن کو تجارت اور خرید و فروخت خدا کے ذکر اور نمازوں کے قیام کی ادائیگی سے غافل نہیں کرتی۔يَخَافُونَ يَوْماً تَتَقَلَّبُ فِيْهِ الْقُلُوبُ وَالَا بُصَارُ اور وہ اُس دن سے ڈرتے ہیں جس دن انسانوں کے دل دھڑ کنے لگ جائیں گے اور ان کی آنکھیں جھک جائیں گی۔لِيَجْزِيَهُمُ اللَّهُ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَيَزِيدَهُمْ مِّنْ فَضْلِهِ تا کہ اللہ تعالیٰ ان کے اعمال کے اعلیٰ حصے کا اُن کو بدلہ دے اور اپنے فضل سے ان کے انعامات میں اور بھی زیادتی کرے۔وَاللَّهُ يَرُزِقُ مَنْ يَّشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابِ اور اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے بے حساب رزق عطا کرتا ہے۔