انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 548 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 548

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۴۸ سیر روحانی (۴) روحانی عظمت اور بلندی کے مستحق افراد کی تعیین ! ان آیات میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ روحانی طور پر بعض گھروں کو اونچا کر دیتا ہے یعنی دنیا میں انہیں ایک مینار کی حیثیت حاصل ہو جاتی ہے مگر فرماتا ہے کہ یہ کون سے گھر میں یہ وہی گھر میں يُسَبِّحُ لَهُ فِيْهَا بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ - رِجَالٌ لا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَابَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلوةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَوةِ یہ وہ گھر ہیں جن کے اندر صبح و شام خدا تعالیٰ کا نام لیا جاتا ہے اور صرف منہ سے ہی نام نہیں لیا جا تا بلکہ عملاً بھی وہ اس کے لئے ہر قسم کی قربانی کرتے ہیں وہ تجارتیں بھی کرتے ہیں وہ سو دا بھی بیچتے ہیں وہ روپیہ بھی کماتے ہیں لیکن باجود اس کے ان کا روپیہ انہیں خدا تعالیٰ سے غافل نہیں کر دیتا۔ان کی تجارت انہیں حقوق اللہ سے اور حقوق العباد کی ادائیگی سے روک نہیں دیتی۔وہ بندوں کا حق ادا کرتے ہیں ، وہ غریبوں کی بھی ہمدردی کرتے ہیں اور وہ خدا تعالیٰ کو بھی نہیں بھلاتے۔جماعت احمد یہ ہمیشہ اس نکتہ کو یاد رکھے کیونکہ اسی میں اس کی فلاح ہے۔دین کیلئے روپیہ کمانا بھی اُس کا فرض ہے لیکن روپیہ کماتے وقت دین کی محبت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اپنے دل میں رکھنا بھی اس کا فرض ہے بلکہ میں کہتا ہوں کہ اگر کوئی اور شخص بھی اس نکتہ پر عمل کرے گا تو خواہ وہ کسی فرقہ کا ہو وہ یقیناً ہدایت پائے گا اور خدا تعالیٰ کی نصرت حاصل کرے گا کیونکہ جو شخص نیکی کی طرف ایک قدم اُٹھاتا ہے اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اور قدم اُٹھانے کی بھی توفیق مل جاتی ہے۔پنے دائرہ میں ہر مسلمان کو ایک بہر حال یہ آیات بتاتی ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع ایک قابل غور نکتہ چھوٹا سا محمد بننے کی کوشش کرنی چاہئے میں آپ کی امت کے ہر فرد کے لئے دنیا کا روحانی مینار بنے کا سامان مہیا کیا گیا ہے۔وہ صرف دنیا کما کر کبھی اونچے نہیں ہو سکتے انہیں اصل اونچائی اُس وقت حاصل ہوگی جب وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جزو بن جائیں گے ، جب وہ خدا تعالیٰ کا ذکر دنیا میں قائم کریں گے، جب وہ نمازوں پر التزام رکھیں گے، جب وہ زکوۃ کے ادا کرنے والے ہوں گے اور کسی قسم کے ظلم اور فتنہ میں حصہ نہیں لیں