انوارالعلوم (جلد 19) — Page 516
انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۱۶ سیر روحانی (۴) کہ تم اس دربان کے ہاتھوں اسی طرح مار کھاؤ جس طرح تم نے اسے مارا ہے۔اس کے بعد اُس نے ٹالسٹائے کو کہا ٹالسٹائے ! اُٹھو اور اِس شہزادے کو مارو۔روسی قانون کے مطابق کسی فوجی کو کوئی غیر فوجی نہیں مار سکتا۔شہزادہ نے کہا میں فوجی ہوں اور یہ ٹالسٹائے سویلین ہے یہ مجھے مار نہیں سکتا۔بادشاہ نے کہا کیپٹن ٹالسٹائے ! میں تمہیں کہتا ہوں کہ تم شہزادہ کو مارو۔اُس نے مارنے کے لئے کوڑا اُٹھایا تو شہزادہ نے کہا میں زار روس کا جرنیل ہوں اور جرنیل کو کوئی غیر جرنیل نہیں مار سکتا۔بادشاہ نے کہا جنرل ٹالسٹائے ! میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ تم شہزادہ کو مارو۔اس پر شہزادہ نے پھر روسی کانسٹی ٹیوشن کا حوالہ دے کر کہا کہ کسی نواب کو کوئی غیر نواب نہیں مارسکتا۔بادشاہ نے کہا اچھا کاؤنٹ ٹالسٹائے ! اٹھو اور شہزادہ کو مارو۔گویا دربان سے اُسی وقت اُس نے اُسے کا ؤنٹ بنادیا اور شہزادہ کو اس کے ہاتھوں سے سزا دلوائی۔کفار کوانتیاه اسی طرح فرماتا ہے علمہ شَدِيدُ التَّقوی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زبر دست طاقتیں رکھنے والے خدا نے مبعوث فرمایا ہے۔تم سمجھتے ہو کہ یہ ایک غریب انسان ہے، تم سمجھتے ہو کہ یہ ایک بیوہ کا بیٹا ہے، اگر تم نے اس کے پیغام پر کان نہ دھرا تو کیا ہوگا۔جس کا خط لے کر یہ تمہاری طرف آیا ہے ، جس کے پیغام کا حامل بنا کر تمہاری طرف مبعوث کیا گیا ہے وہ شَدِيدُ القُوی ہے تم نے اسے ہاتھ لگایا تو تم شدید سزا پاؤ گے چنانچہ دیکھ لو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھیڑ نے والوں کو کیسا عذاب ملا اور وہ کتنی عبرت ناک حالت کو پہنچے۔یہودی مسلمانوں کے ہمیشہ ہی کسر می شاہ ایران کا عبرت ناک انجام ممنونِ احسان رہے ہیں مگر وہ مسلمانوں کے ممنونِ احسان بھی رہے اور پھر دشمنی بھی کرتے رہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر بڑے بڑے احسانات کئے تھے مگر انہوں نے ہمیشہ آپ کی مخالفت کی اور بیرونی حکومتوں کو آپ کے خلاف اُکسانے میں کوئی کسر نہ اُٹھا رکھی۔جب ان کے تاجر ایران جاتے تو وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہمیشہ کسریٰ کے کان بھرتے۔اسی طرح خطوں میں بھی اسے لکھتے رہتے کہ عرب میں ایک ایسا ایسا آدمی طاقت پکڑتا جاتا ہے اگر اس کی حکومت