انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 28 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 28

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۸ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر آپ کو نہ رومیوں میں بھیجتا ہے، نہ ایرانیوں میں اور نہ ہندوستانیوں میں بھیجتا ہے اور نہ افریقیوں میں بلکہ اللہ تعالیٰ آپ کو عربوں میں بھیجتا ہے کیا اللہ تعالیٰ اپنے دین کو تباہ کرنا چاہتا تھا کہ اس نے آپ کو عربوں میں مبعوث فرما دیا ؟ اللہ تعالیٰ نے آپ کو عربوں میں بھیجا ہی اس لئے تھا کہ وہ جانتا تھا کہ اس وقت عرب ہی ایک ایسی قوم ہے جو دنیا کی ساری قوموں سے بڑھ کر اپنے اندر قابلیت رکھتی ہے اور اس میں شک وشبہ کی ذرہ بھر گنجائش نہیں ہو سکتی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی ایک ایسے انسان تھے جو اس بوجھ کو اُٹھا سکتے تھے۔اور اس میں بھی کوئی شبہ نہیں ہو سکتا کہ عرب ہی ایک ایسی قوم تھی جو مستحق تھی اس بات کی کہ ان کے اندر اللہ تعالیٰ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجتا اور ان کو فضیلت اسی بات میں ہے کہ ان کے اندر یا لقوہ نیکی پائی جاتی تھی۔بالقوہ اسے کہتے ہیں جو کسی کی ذاتی استعداد ہو اور بالفعل وہ خوبی ہوتی ہے جو ظا ہر ہو رہی ہو۔پس جہاں تک ذاتی استعداد کا سوال ہے اگر کوئی کہے کہ ذاتی استعدا د عربوں کے سوا اور قوموں میں بھی تھی تو یہ بالکل غلط بات ہوگی۔کوئی شخص کہہ دے کہ اگر اسلام ایرانیوں میں جاتا یا رومیوں میں جاتا تو اور بھی ترقیات حاصل کرتا تو یہ بھی قلتِ تدبر کا نتیجہ ہو گا خدا تعالیٰ نے عربوں کو چنا ہی اس لئے تھا کہ وہ دین الہی کو انتہائی بلندی پر پہنچا سکتے تھے۔ہمارا یہ ایمان ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلمکی عرب میں پیدائش اللہ تعالیٰ کی تدبیر کے ماتحت تھی خدا تعالیٰ نے اچھی طرح اس بات کو دیکھ لیا تھا کہ عرب ہی دنیا میں ایک ایسی قوم ہے جو اس بوجھ کے اُٹھانے کے قابل ہے ورنہ خدا تعالیٰ کو یہ بھی طاقت تھی کہ آپ کو ایران یا روم یا ہندوستان یا افریقہ میں پیدا فرماتا۔پس جہاں تک اُس زمانہ میں بِالقوہ نیکی کا سوال ہے اگر کوئی کہے کہ عربوں سے بڑھ کر کسی اور قوم میں پا لقوة موجود تھی تو یہ بالکل غلط بات ہے۔اسی طرح اس زمانہ میں سب سے بڑھ کر قربانی کرنے کا مادہ پنجاب کے لوگوں میں پایا جاتا ہے بعض بنگالی کہہ دیتے ہیں آپ پنجابیوں کو کیوں افضل قرار دیتے ہیں؟ تو میں کہتا ہوں یہ تمہاری قلت تدبر کا نتیجہ ہے جو شخص اس پر اعتراض کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو پنجاب میں مبعوث فرما کر یہ بتا دیا کہ جو استعداد اور قربانی کا مادہ پنجابیوں کے اندر ہے وہ کسی اور علاقہ کے لوگوں میں نہیں پس اگر کوئی شخص یہ کہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی