انوارالعلوم (جلد 19) — Page 475
انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۷۵ آسمانی تقدیر کے ظہور کیلئے زمینی جدو جہد بھی ضروری ہے ہوں وہ بھی کروں گا۔پھر میں نے اس شخص سے کہا دیکھو تم ہندو ہو اور تم میرے پاس امداد کے لئے آئے ہو مگر تمہارے جیسی بے مروت قوم میں نے آج تک نہیں دیکھی۔میرے پاس سینکڑوں خطوط ہندوؤں کے موجود ہیں جن میں اُنہوں نے اقرار کیا ہوا ہے کہ مصیبتوں اور تباہیوں کے وقت صرف احمدیوں نے اُن کی جانیں بچائیں اور ہر جگہ اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈال کر ان کی حفاظت کی ( میں صرف خواب میں ہی ایسا نہیں کہ رہا بلکہ واقعہ میں ایسے سینکڑوں خطوط ہندوؤں کے ہمارے پاس موجود ہیں) پھر میں اُس سے کہتا ہوں کہ اس وقت میری جیب میں بھی ایک خط پڑا ہوا ہے جس میں ایک ہندو نے اقرار کیا ہے کہ آپ کی جماعت نے اپنے آپ کو خطرہ میں ڈال کر ہماری جانیں بچائیں ( اور واقعہ بھی یہ ہے کہ اُس وقت میرے کوٹ کی جیب میں ایسا خط پڑا ہوا تھا مگر باوجود اس کے کہ ہر جگہ ہم نے تمہاری جانوں کی حفاظت کی تمہارے مالوں کی حفاظت کی تمہاری عزت و آبرو کی حفاظت کی تمہارا جس جگہ بھی بس چلا اور جس جگہ بھی تمہارا زور چلا تم نے ہمارے آدمیوں کو مارا۔پس تمہارے جیسی بے مروت قوم دنیا میں اور کوئی نہیں۔پھر میں نے اسے کہا تم اپنی موجودہ حالت پر خوش نہ ہو ایک زمانہ آنے والا ہے جب ہندوستان میں کوئی ہندو نظر نہیں آئے گا۔جب میں نے یہ کہا تو مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے کوئی بالا طاقت مجھ سے یہ الفاظ کہلوا رہی ہے۔اس پر خود میرے نفس نے مجھ سے سوال کیا کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ہندوستان میں کوئی ایک ہندو بھی باقی نہ رہے۔تب خواب میں ہی میں اس کا یہ جواب دیتا ہوں کہ اگر ہم خدا تعالیٰ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے اسلام کی زور شور سے تبلیغ کریں گے تو پھر سارے ہندو مسلمان ہو جائیں گے اُس وقت ہندو اور مسلمان کی کوئی تمیز نہیں رہے گی اور سارے کے سارے ہندومسلمان ہو جائیں گے۔اُس کے بعد اس شخص نے کہا لیکھرام نے خواہش کی تھی کہ اسے قادیان آنے کا موقع دیا جائے میں اُس وقت خواب میں سمجھتا ہوں کہ لیکھرام قادیان کے مشرق کی طرف کی جگہ پر ہے۔اس کے بعد اس نے کہا کہ گورنمنٹ سوچ رہی ہے کہ اسے قادیان میں آنے کا موقع دے یا نہ دے۔اُس وقت اُس نے یہ کہا یا میرے دل میں خیال گزرا کہ لیکھرام ایک دفعہ قادیان میں آیا تھا اور اس نے مشرقی قادیان میں ایک تقریر بھی کی تھی۔جب اس نے کہا کہ لیکھر ام قادیان آنے کی خواہش