انوارالعلوم (جلد 19) — Page 350
انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۵۰ الفضل کے اداریہ جات ہندوستان پر تصرف ختم کر دیا۔امریکہ سے تعلقات استوار کئے۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ا صفحہ ۱۶۷۔مطبوعہ لا ہور۱۹۸۷ء) ۲۵ آویزش: چپقلش ، لڑائی ، فساد ارباب حل و عقد : حکومت کے معاملات میں تصرف و تسلط رکھنے والے لوگ۔۲۷ کتر و بیونت: کانٹ چھانٹ ، تراش خراش ۲۸ يوسف: ۱۰۹ ۲۹ لن ترانیاں: شیخیاں ، ڈینگیں غضنفر علی خان را جا: ۱۸۹۴ء کو پنڈ دادنخان ضلع جہلم میں پیدا ہوئے۔اپریل ۱۹۶۳ء میں وفات پائی ان کا مقبرہ بھی پنڈ دادنخان میں ہے۔یہ ایک معزز راجپوت گھرانے کے فرد تھے۔گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔۱۹۲۳ ء میں ہندوستان کی مرکزی مجلس وضع قانون کے رکن بنے۔۱۹۳۳ ء میں کونسل آف سٹیٹ کے رکن بنے۔کچھ مدت مہا راجہ الور کے وزیر بھی رہے۔۱۹۳۷ ء میں پنجاب کی مجلس وضع قانون کے رکن رہے اور پارلیمینٹری سیکرٹری بنے۔۱۹۴۶ء کے انتخابات میں مسلم لیگ کے ٹکٹ پر اسی مجلس کے رُکن ہوئے۔قیام پاکستان کے بعد وہ پہلے وزیر زراعت وخوراک وصحت بنے۔پھر وزیر مهاجرین و بحالیات، پھر عراق و ایران میں سفیر اور پھر ہندوستان میں ہائی کمشنر مقرر ہوئے۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱ ۱۰۳۔مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۸ء) ا لا يَنْحَلُ : جو حل نہ ہو سکے۔مشکل ۳۲ بالشویک: لفظی معنی زیادہ بڑا۔روس کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کا رکن۔انتہا پسند اشترا کی انقلاب پسند۔ویسن۔ڈڈرو (Woodrow Willson) (۱۸۵۶ء ۱۹۲۴ء) امریکہ کا صدر ۱۹۱۳ء سے ۱۹۲۱ ء تک رہا۔۱۹۰۲ء سے ۱۹۱۰ ء پرنسٹن یونیورسٹی کا صدر رہا۔۱۹۱۱ ء تا ۱۹۱۳ء نیوجرسی کا گورنر رہا۔ولسن دنیا کو جمہوریت کے لئے محفوظ رکھنے کی خاطر جنگ کو