انوارالعلوم (جلد 18) — Page 542
انوارالعلوم جلد ۱۸ ۵۴۲ وحشی اور غیر متمدن اقوام میں بیداری کی ایک زبر دست اہر میں بیداری کے سامان پیدا کئے جائیں گے۔یہ ایسی ہی خبر ہے جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دوسری خبر دی کہ مہدی کی علامت میں سے ایک یہ بھی علامت ہے کہ اُس کے زمانہ میں سورج اور چاند کو معین تاریخوں میں گرہن لگے گا اور آپ نے فرمایا جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے ایسا کبھی نہیں ہوا کہ سورج اور چاند دونوں کو ایک معتین مہینہ اور معتین تاریخوں میں گرہن ہوا۔اسی طرح یہ بھی ایک ایسی علامت ہے کہ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے کسی نبی یا غیر نبی کے زمانہ میں اس کی مثال نہیں ملتی یعنی ایسا کبھی نہیں ہوا کہ تمام کی تمام وحشی اقوام میں بیداری پیدا ہوگئی ہو۔تاریخ میں بے شک اس قسم کی مثالیں تو ملتی ہیں کہ مختلف زمانوں میں مختلف اقوام میں بیداری پیدا ہوئی۔کسی وقت سامی اقوام میں بیداری پیدا ہوئی، کسی وقت بر برقوم میں بیداری پیدا ہوئی اور وہ لوگ دنیا میں ترقی کر گئے۔یہ مثالیں تو ملیں گی مگر ہر زمانہ میں ہزاروں ہزار قو میں ایسی بھی ملیں گی جن میں بیداری پیدا نہیں ہوئی اور وہ جہالت اور تاریکی میں ہی اپنی زندگی کے ایام بسر کر گئیں اور بیداری کا دور جو دوسری قوموں پر آیا تھا اُس میں سے اُنہوں نے کچھ بھی حصہ نہ لیا لیکن مسیح موعود کے زمانہ کے متعلق یہ خبر دی گئی تھی وَ اِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ اُس زمانہ میں تمام وحشی اقوام میں بیداری پیدا ہو جائے گی۔پس یہ علامت صرف موجودہ زمانہ کے ساتھ ہی تعلق رکھتی ہے اور یہی وہ زمانہ ہے جس میں ادنی اقوام بھی بیدار نظر آتی ہیں چنانچہ چوہڑے، سانسی اور آدی باسی وہ اقوام ہیں جن میں ہمیشہ سے جمود پایا جاتا تھا اور جب سے دنیا کو ہندوستان کی تاریخ کا علم ہے یہ کہا جاسکتا ہے کہ ان میں کبھی بیداری پیدا نہیں ہوئی۔ہندوستان کی ساڑھے تین ہزار سال کی تاریخ دنیا کے سامنے ہے مگر اتنے لمبے عرصہ میں ان میں کبھی بیداری پیدا نہیں ہوئی لیکن اب دیکھ لو ان میں کیسی بیداری نظر آ رہی ہے۔کجا تو یہ حالت تھی کہ انہیں اپنے حقوق کا کچھ علم ہی نہیں تھا اور کجا یہ حالت ہے کہ ان کے اندر اس قسم کی زندگی پیدا ہوگئی ہے کہ لوگوں نے ان کا ئو دا شروع کر دیا ہے۔ہندو کہتے ہیں کہ ہمارے بھائی ہیں، مسلمان کہتے ہیں یہ ہمارے بھائی ہیں ، عیسائی کہتے ہیں یہ ہمارے بھائی ہیں غرض وہ تو میں جن کی طرف کوئی توجہ بھی نہیں کرتا تھا آج ساری قو میں ان کی طرف توجہ کر رہی اور انہیں اپنا بھائی قرار دے رہی ہیں۔