انوارالعلوم (جلد 18) — Page 525
انوار العلوم جلد ۱۸ ۵۲۵ متفرق امور وصول ہوئے ہیں اس میں سے ۳۵۰۰۰ روپیہ صرف تراجم پر خرچ آیا ہے باقی روپیہ جمع ہے۔امسال تحریک جدید کو رجسٹر ڈ کروا دیا گیا ہے تا کہ اس کے اموال محفوظ رہیں چونکہ رجسٹرڈ باڈی گورنمنٹ کی نگرانی میں رہتی ہے اس لئے قانونی طور پر حقوق طلب کرنے میں سہولت رہے گی۔نیز اس کو رجسٹرڈ کرانے کی ایک یہ وجہ بھی تھی کہ خدانخواستہ اگر ایک انجمن کو کوئی زد آئے تو دوسری اس کی جگہ پر سلسلہ کا کام چلاتی رہے۔علاوہ ازیں میں دیکھتا ہوں کہ صدر انجمن احمد یہ میں لمبی ستی کی وجہ سے جمود طاری ہے اور وہ اتنی ہوشیاری سے کام نہیں کر رہی جتنی کہ ضرورت ہے۔تحریک جدید میں میں نے مختلف محکمے بنائے ہیں اور ہر محکمہ کے انچارج کو ناظر کی بجائے وکیل کا نام دیا ہے۔اس وقت حسب ذیل محکمے کام کر رہے ہیں۔مال،صنعت وحرفت، تجارت ، تبشیر اور وکالت دیوان۔وکالت دیوان کا کام سب محکموں میں باہمی تعاون اور رابطہ قائم رکھنا ہے ان کے علاوہ کچھ اور محکموں کا قیام بھی نہایت ضروری ہے۔مثلاً آئندہ ایک وکالت ارتقائی کے قیام کا خیال ہے جس کا کام اس بات کا محاسبہ کرنا ہوگا کہ جماعت کس رفتار سے ترقی پر گامزن ہے اور اس کی ترقی میں کوئی روک تو نہیں یا وہ کسی مقام پر رک تو نہیں گئی ، پھر وکالت زراعت کا قیام بھی ضروری ہے۔ہندوستان میں۰ ۸ فی صدی لوگوں کا مدار زراعت پر ہے۔پھر اپنی جماعت کے زمینداروں کی ترقی اور تنظیم کے لئے اس طرف توجہ دینے کی بہت ضرورت ہے۔پھر وکالت تصنیف ہوگی جو اشاعت کا کام کرے گی ، پھر وکالت تعلیم ہوگی جو جماعت کے تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کی کوشش کرے گی۔وکالت تجنید ہوگی جس کا کام سلسلہ کی ضرورتوں کے لئے کارکن مہیا کرنا ہوگا۔صدر انجمن احمدیہ نے تجنید کی طرف بالکل توجہ نہیں کی اور اس کا نتیجہ آج وہ بھگت رہی ہے کہ اب اسے کا رکن میسر نہیں آتے۔بیرونی مشنوں کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ:۔سب سے اہم مشن انگلستان میں ہے کیونکہ انگلستان سیاسیات کا مرکز ہے اس وقت ہمارے چھ آدمی وہاں موجود ہیں اور عنقریب تین اور چلے جائیں گے۔ان میں سے دو امریکہ جائیں گے پھر بھی وہاں سات آدمی موجود رہیں گے گو یہ تعداد انگلستان کے لحاظ سے ناکافی