انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 524 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 524

انوارالعلوم جلد ۱۸ ۵۲۴ متفرق امور سامنے بیان کر دیں اور میں بھی اپنی باتیں اپنے نمائندہ کو بتا دوں گا۔پھر وہ خود فیصلہ کر لیں کہ ہم نے کن باتوں پر حلف اُٹھانی ہے۔اس طرح ممکن ہے کوئی صورت نکل آئے وگر نہ جن مباحث میں مولوی صاحب پڑے ہوئے ہیں ان سے کبھی بھی تصفیہ کی کوئی راہ نکل نہیں سکتی۔اس کے بعد حضور نے سال بھر میں سب سے اچھا کام کرنے والی مجلس خدام الاحمدیہ یعنی جماعت کراچی کوانعامی جھنڈا دینے کا اعلان فرمایا اور اپنے دست مبارک سے جماعت کے قائد کو جھنڈ ا عطا فرمایا۔پھر تقریر کو جاری رکھتے ہوئے فرمایا۔میں جماعت کو یہ خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے تیسویں پارہ کی تفسیر کا دوسرا حصہ شائع ہو گیا ہے چند سورتیں باقی رہ گئی ہیں ان کو بھی جلد سے جلد شائع کرنے کی کوشش کی جائے گی اور پھر پہلے پارہ سے علی الترتیب یہ تفسیر جماعت کے سامنے آتی رہے گی احباب جلد سے جلد ا سے خرید لیں ورنہ انہیں پہلے حصوں کی طرح پچھتانا پڑے گا اور زیادہ سے زیادہ قیمت خرچ کرنے کے باوجود بھی دستیاب نہ ہو سکے گی۔میں نے دفتر کو ہدایت کی ہے کہ وہ تاجروں کو دینے کی بجائے افراد کو زیادہ تقسیم کریں۔پس جماعت کو اس موقع سے فائدہ اُٹھانا چاہئے۔انگریزی قرآن کریم بھی تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور اس کی پہلی جلد جو دس بارہ سو صفحات پر مشتمل ہوگی بہت جلد جماعت کے سامنے آ جائے گی۔میں اس کا دیباچہ لکھ رہا ہوں جو دو اڑھائی سو صفحوں پر ممتد ہو گا اور اس کا ایک کثیر حصہ سیرت رسول کریم صلی اللہ وآلہ وسلم ایسے اہم مضمون پر مشتمل ہے۔اس مضمون کی وضاحت ضروری تھی تا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا صحیح عکس اور آپ کا حسین چہرہ لوگوں کے سامنے پیش کر کے ان کے لئے جاذبیت کا سامان مہیا کیا جائے۔اس کے گورمکھی اور ہندی تراجم بھی ساتھ ساتھ ہورہے ہیں جو جلد شائع کئے جائیں گے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے خوش کن نتائج کا موجب بنیں گے۔قرآن کریم کے سات مختلف زبانوں میں جو تراجم ہورہے تھے وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے مکمل ہو گئے ہیں اور ان کی ایک ایک نقل بنک میں بھی محفوظ کر دی گئی ہے۔صرف اس بات کی انتظار ہے کہ ہمارے مبلغین ان زبانوں کو سیکھ کر ان پر نظر ثانی کر لیں تاکہ غلطی کا کوئی امکان نہ رہے۔تراجم کے لئے ۲،۶۰۰۰۰ روپیہ کے وعدے ہوئے تھے جن میں سے ۲٬۴۰۰۰۰ روپے