انوارالعلوم (جلد 18) — Page 475
انوار العلوم جلد ۱۸ ۴۷۵ عمل کے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی باقی جلسے کرنا، تقریریں کرنا اور کچھ شعر و غیرہ پڑھ دینا کوئی چیز نہیں جیسے ثاقب صاحب نے ابھی نظم پڑھی ہے مگر نہ اس سے ثاقب صاحب کا دل ہلا ، نہ سننے والوں کا دل ہلا اور نہ واہ وا اور سُبْحَانَ الله کا شور بلند ہوا۔پرانے زمانے میں کم سے کم اتنی بات تو تھی کہ خواہ بناوٹ اور تکلف سے ہی سہی بہر حال جب ایک شاعر اپنے شعر سنا تا تو لوگ حال کھیلنے اور ناچنے اور سر مارنے لگ جاتے۔تم اس کو بناوٹ ہی کہو مگر وہ اتنا تو کہہ سکتے تھے کہ ہمارے شعروں میں یہ اثر ہے کہ لوگ ناچنے اور سر مارنے لگ جاتے ہیں لیکن آجکل شعروں میں کیا ہوتا ہے صرف لفاظی اور لفاظی اور لفاظی اور لفاظی۔میں نے پچھلی دفعہ سب سے زیادہ زور اس امر پر دیا تھا کہ تم عملی رنگ میں کام کرو اور دنیا کے سامنے اپنے کام کا نمونہ پیش کرو اس وقت یورپ تو الگ رہا ہندوؤں میں بھی تم سے بہت زیادہ چستی اور بیداری پائی جاتی ہے اور وہ بہت زیادہ اپنی تنظیم کی طرف متوجہ ہیں مگر تم نے اس طرف توجہ نہیں کی حالانکہ عمل کے بغیر دنیا میں کبھی کوئی قوم کامیابی حاصل نہیں کر سکتی۔میرے پاس رپورٹ کی گئی ہے کہ خدام الاحمدیہ کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ انڈر نرشد Under nourished یعنی اس میں سے بہت سے نوجوان مناسب غذا نہ ملنے کی وجہ سے کمزور ہیں مگر انڈ رنر شد Under nourished) کے یہ معنی نہیں کہ انہیں غذا کافی نہیں ملتی بلکہ در حقیقت اس کے یہ معنی ہیں کہ ان کی غذا صحیح طور پر ہضم نہیں ہوتی۔میں نے بہت مطالعہ کیا ہے اور میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اکثر موٹے آدمی بہت ہی کم غذا کھایا کرتے ہیں۔جب بھی میں نے تحقیق کی ہے مجھے یہی معلوم ہوا ہے کہ ڈبلے آدمی زیادہ کھاتے ہیں اور موٹے آدمی کم۔اس کی وجہ یہ ہے کہ موٹے آدمی کے معدہ میں ایسا بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے کہ جب غذا اندر جاتی ہے تو انسانی جسم کی مشینری اُس غذا کو شکر میں تبدیل کر دیتی ہے اور اس طرح اسے دوسروں کی نسبت بہت کم غذا کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔پس کمزوری کی اصل وجہ غذا کی قلت نہیں بلکہ اس کا بہت بڑا تعلق انسان کی قوت ہاضمہ کے ساتھ ہے۔اگر کسی شخص کے معدہ میں کوئی ایسی تبدیلی پیدا ہوگئی ہے کہ وہ روٹی چاہے کس قدر کھائے فضلہ زیادہ پیدا ہوتا ہے تو وہ دس روٹیوں سے اتنا فائدہ نہیں اُٹھا سکے گا جتنا دوسرا شخص صرف ایک روٹی کھا کر اُٹھا لے گا۔یہ چیزیں ایسی ہیں جن کا انسان کی