انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 458 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 458

انوار العلوم جلد ۱۸ ۴۵۸ ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے صلى الله ایمان مٹ گیا اور وہ سیدھا جہنم میں جائے گا۔محمد رسول اللہ ﷺ ایسا نہیں کہہ سکتے تھے ،حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ، حضرت عثمان اور حضرت علیؓ کوئی بھی تو ایسا نہیں کہہ سکتے تھے رسول کریم ﷺے کے بعد جب زکوۃ کے مسئلہ کے اختلاف کی وجہ سے عرب کے ہزاروں لوگ مرتد ہو گئے اور مسیلمہ مدینہ پر حملہ آور ہوا تو حضرت ابو بکرؓ کو جو اُس وقت خلیفہ تھے اطلاع پہنچی کہ مسلمہ ایک لاکھ کی فوج لیکر حملہ آور ہورہا ہے اُس وقت کچھ لوگوں نے حضرت ابو بکر کو یہ مشورہ دیا کہ چونکہ اس وقت ہم ایک نازک دور میں سے گزر رہے ہیں اور زکوۃ کے مسئلہ پر اختلاف کی وجہ سے لوگ ارتداد اختیار کرتے جا رہے ہیں اور ادھر مسیلمہ ایک بہت بھاری فوج کے ساتھ حملہ آور ہوا ہے اس لئے ان حالات کے پیش نظر قرین مصلحت یہی ہے کہ آپ زکوۃ کا مطالبہ سر دست نہ کریں اور ان لوگوں سے صلح کر لیں۔حضرت ابو بکرؓ نے ان خدشات کی ذرا بھی پروا نہ کرتے ہوئے ان مشورہ دینے والوں سے کہا کیا تم مجھے وہ بات منوانا چاہتے ہو جو خدا تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے احکام کے صریح خلاف ہے۔زکوۃ کا حکم خدا تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی طرف سے ہے اس لئے میرا فرض ہے کہ میں خدا اور اس کے رسول ﷺ کے احکام کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کروں۔صحابہ نے پھر کہا کہ حالات کا تقاضا یہی ہے کہ صلح کر لی جائے۔حضرت ابو بکر نے فرمایا اگر آپ نہیں لڑنا چاہتے اور دشمن کے مقابلہ کی تاب نہیں لا سکتے تو آپ لوگ جائیں اور اپنے گھروں میں جا کر بیٹھیں خدا کی قسم ! میں دشمن سے اُس وقت تک اکیلا لڑوں گا جب تک وہ اونٹ کے گھٹنے باندھنے کی رتی بھی اگر زکوۃ میں دینی تھی اسے ادا نہیں کر دیتے اور جب تک میں ان لوگوں کو زکوۃ دینے کا قائل نہ کر لوں گا ان سے کبھی صلح نہ کروں گا۔پس حقیقی ایمان کی یہی علامت ہوا کرتی ہے۔جب کسی شخص کے اندر یہ عزم پیدا ہو جائے کہ یہ کام خود میرا ہی ہے وہ اپنے دائیں بائیں والوں کی طرف نہ دیکھے کہ وہ کیا کر رہے ہیں، وہ اپنے ساتھی کی طرف نہ دیکھے کہ وہ کیا کر رہا ہے، وہ اپنے کسی عزیز اور رشتہ دار کو نہ دیکھے کہ وہ کیا کر رہا ہے تب جا کر وہ حقیقی مؤمن کہلانے کا حقدار ہو گا ورنہ اس سے گھٹیا ایمان کسی کام کا نہیں۔قیامت کے دن خدا تعالیٰ ایسے گھٹیا ایمان والوں کا ایمان ان کے منہ پر مارے گا اور کہے گا کیا میں نے تمہیں نہیں کہا تھا کہ تم میں سے ہر