انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 132 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 132

انوار العلوم جلد ۱۸ قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید جنہوں نے نہیں دیکھا وہ اِس طرح اندازہ کر سکتے ہیں کہ جس طرح شمع کے گرد پروانے چکر لگاتے ہیں اسی طرح کعبہ کے گرد ایک عجیب والہا نہ رنگ میں دینِ اسلام کے شیدائی پھر رہے ہوتے ہیں۔اُس وقت اُن کی وہ مضطربانہ حرکات انسانوں کی حرکات معلوم نہیں ہوتیں بلکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ خانہ کعبہ شمع ہے اور اُس کے رگر دگھومنے والے پروانے ہیں اور حج کے ایام میں تو اس کے گرد چلتے وقت راستہ ملنا بھی مشکل ہوتا ہے۔بلکہ جیسے میلوں وغیرہ کے دنوں میں ریلوے ٹکٹ گھر کے سامنے لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے اور قدم قدم پر ٹھوکریں لگتی ہیں اسی طرح وہاں کی حالت ہوتی ہے ) اُن کو اپنے سامنے کے آدمی سے ٹھوکر لگی اُنہوں نے آنکھیں اُٹھا کر دیکھا تو وہ مغرورا میر جس کی وجہ سے اُن کو اپنا وطن چھوڑنا پڑا تھا طواف کعبہ کر رہا تھا اُن کو حیرت ہوئی اور اُنہوں نے اُس سے پوچھا کہ تم کہاں؟ اُس نے جواب میں کہا جہاں آپ مجھے دیکھ رہے ہیں وہیں ہوں۔انہوں نے کہا آخر تمہاری ہدایت کا موجب کونسی چیز ہوئی ؟ میں نے ہر طریقہ وعظ کا تمہاری ہدایت کے لئے اختیار کیا تھا اور ہر ذریعہ نصیحت دلانے کا میں نے استعمال کیا تھا لیکن تم پر ایک ذرہ بھر بھی اثر نہ ہوا اب خدا تعالیٰ نے وہ کونسی نئی بات پیدا کر دی ہے جو تمہارے لئے ہدایت کا موجب ہوئی۔اُس نے کہا کچھ بھی نہیں آپ نے بیشک قرآن شریف بھی استعمال کیا ، حدیث بھی استعمال کی ، عقل بھی استعمال کی ، غرض ہر ممکن طریقہ مجھے سمجھانے کے لئے استعمال کیا لیکن میرے نصیحت حاصل کرنے کا ابھی وقت نہ آیا تھا۔مجھے قرآن شریف کی آیات بے معنی معلوم ہوتی تھیں ، مجھے حدیث کا کلام بالکل فرسودہ کلام نظر آتا تھا ، مجھے آپ کی عقل کی باتیں پاگل پن کی باتیں نظر آتی تھیں اور میں اپنی شرارتوں اور اپنی لغویات میں بڑھتا چلا جاتا تھا اور ان حالات میں کسی قسم کا بھی کوئی فرق نہ پڑتا تھا لیکن ایک دن میں اسی طرح اپنی مجلس راگ ورنگ منانے کے لئے بیٹھا ہوا تھا اور تمام سامان تعیش کا موجود تھا اور میں لطف اُٹھا رہا تھا کہ گلی میں سے نہ معلوم کون شخص گزرا۔اتفاقاً اُس کی آواز اور میری توجہ ہم آہنگ ہوگئیں اور میرے کانوں میں ترنم سے ایک آواز آئی اور یہ الفاظ میرے کانوں میں پڑے الم يأنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذکر اللہ نے کیا مومنوں کے لئے ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ان کے دل خدا کی یاد کی طرف مائل ہوں؟ اُس نے کہا یہ الفاظ جو