انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 559 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 559

انوارالعلوم جلد ۱۸ ۵۵۹ ہندوستانی اُلجھنوں کا آسان ترین حل طرف چڑھ گئے۔عزرائیل نے جب پیچھے مڑ کر دیکھا کہ سید صاحب میرے تعاقب میں آ رہے ہیں تو اُس نے بے تحاشہ بھاگنا شروع کر دیا مگر ابھی عزرائیل خدا کے پاس پہنچ نہ پایا تھا کہ سید صاحب نے جالیا اور اس زور سے سوٹا مارا کہ عزرائیل کا ٹخنہ ٹوٹ گیا اور اس سے زنبیل چھین کر سب مُردہ روحوں کو آزاد کر دیا۔وہ گرتا پڑتا خدا کے پاس پہنچ گیا اور شکایت کی کہ حضور میرے ساتھ ایسا ایسا معاملہ ہوا ہے کیونکہ میں نے فلاں لڑکے کی روح قبض کی تھی۔خدا تعالیٰ نے فرمایا چپ چپ! اگر عبد القادر نے سن لیا اور اُس نے آج تک کی تمام روحیں زندہ کر دیں تو پھر میں نے اور تم نے کیا کر لینا ہے۔غرض سید عبد القادر اُس لڑکے کی روح کو لے کر واپس آئے اور لڑکے کو زندہ کر دیا۔اب اس قسم کے من گھڑت قصے سید عبدالقادر صاحب جیلانی کی طرف منسوب کئے جاتے ہیں کہ سن کر حیرت آتی ہے۔اس طرح کا ایک اور قصہ بھی ہے ایک دفعہ قادیان میں غیر احمدی مولویوں نے جلسہ کیا اور اس جلسہ میں ایک غیر احمدی مولوی نے بڑے جوش اور زور شور کے ساتھ ایک تقریر کی اور کہا مرزا صاحب نبی بنے پھرتے ہیں مرزا صاحب کے معجزے بھی بھلا کوئی معجزے ہیں معجزہ تو یہ ہوا کہ سید عبدالقادر صاحب جیلائی کے پاس کوئی شخص مرغ پکا کر لایا تو آپ نے کھا کر اس سے کہا الْحَمْدُ لِلهِ تم نے مجھ پر احسان کیا ہے مگر ہم تمہیں بھی تمہارے احسان کا بدلہ دیتے ہیں یہ کہہ کر انہوں نے مرغ کی ہڈیاں لیں اور ہاتھ میں پکڑ کر زور سے دبائیں اس پر وہی مرغ کڑ کڑ کڑ کڑ کر کے اپنی اصلی حالت پر آ گیا۔معجزہ تو اس کو کہتے ہیں مرزا صاحب کے معجزے بھی کوئی معجزے ہیں؟ اب اندازہ لگاؤ کہ سید عبد القادر صاحب جیلائی کا مذہب حنبلی تھا اور ان کو خدا سمجھنے والوں کا اپنا مذہب حنفی ہے اگر ان سے کوئی کہے کہ سید عبدالقادر صاحب کے عقائد اور تھے اور تمہارے عقائد اور ہیں تو وہ کہتے ہیں عقائد اور چیز ہیں اور اعتقاد اور چیز ہے اسی طرح اب تک سرحد کا فیصلہ شخصیتوں اور احسان پر ہوتا رہا، کبھی اس مسئلہ پر بحث نہیں کی گئی کہ تم لوگ ہندوؤں کے ساتھ رہنا چاہتے ہو یا مسلمانوں کے ساتھ ؟ اگر آدمیوں کے نام پر ووٹ لئے جائیں تو وہ عبد الغفار خاں کی شخصیت اور اس کے احسانات کو مد نظر رکھتے ہوئے ووٹ دیں گے یا عبدالقیوم خاں کے احسانات اور تعلقات کی بناء پر لیکن اگر ان کے سامنے ہندو اور مسلم کے نام