انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 76 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 76

انوار العلوم جلد ۱۸ کہ آپ کے لڑکے کس کام میں دلچسپی لیتے ہیں تو اُس نے ہنستے ہوئے کہا کہ اسلام کا اقتصادی نظام They are intrested in photography music and keeping "rabbits۔گویا کمیونسٹ نظام میں ایک پندرہ سال کا بچہ جو فوٹوگرافی میں اپنے وقت کو گزار دیتا ہے، جو میوزک میں دن رات مشغول رہتا ہے، جو خر گوشوں کو پال پال کر اُن کے پیچھے بھاگتا پھرتا ہے وہ تو کام کرنے والا ہے اور اس بات کا مستحق ہے کہ اُسے روٹی دی جائے لیکن محمد رسول ﷺ ، مسیح ، موسی ، کرشن ، بدھ ، زرتشت ، گورونانک یہ اگر خدا کے نام کو دنیا میں پھیلاتے ہیں تو وہ جاہل کہتے ہیں کہ یہ ( نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذلِكَ ) پیرا سائٹس (PARASITES) ہیں۔یہ سوسائٹی کو ہلاک کرنے والے جراثیم ہیں۔یہ اس قابل نہیں ہیں کہ اُن کو کام کرنے والا قرار دیا جائے حالانکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دن کو بھی کام کیا اور رات کو بھی کام کیا۔انہوں نے دن کو دن نہیں سمجھا اور راتوں کو رات نہیں سمجھا، تعیش کو انہوں نے اپنے اوپر حرام کر لیا اور اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے بنی نوع انسان کی علمی اور اخلاقی اور روحانی اصلاح کے لئے کام کیا مگر یہ لوگ اُن کے نزدیک نکھے اور قوم پر بار تھے۔وہ سینما میں اپنے رات اور دن بسر کرنے والے تو کام کرنے والے ہیں اور یہ لوگ جو دن کو بنی نوع انسان کی اصلاح کا کام کرتے اور راتوں کو اُٹھ اُٹھ کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے یہ کوئی کام کرنے والے نہیں تھے۔وہ لوگ جو مظلوموں کی مدد کیا کرتے تھے، جو ا خلاق کو درست کیا کرتے تھے ، جو ہر قسم کی تکالیف برداشت کر کے دنیا میں نیکی کو پھیلاتے اور بدی کو مٹاتے تھے وہ تو نکھے تھے اور یہ سینما میں جانے والے اور شرا ہیں پی پی کرنا چنے والے اور بانسریاں منہ کو لگا کر پیں پیں کرنے والے کام کرنے والے ہیں۔سچے مسلمان کے لئے غیرت کا مقام غرض جہاں تک واقعات کا سوال ہے۔کمیونسٹ نظام میں ان لوگوں کی کوئی جگہ نہیں۔میں دوسری دنیا کو نہیں جانتا مگر میں اپنے متعلق یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ نظام جس میں محمد رسول اللہ ﷺ کی جگہ نہیں خدا کی قسم ! اُس میں میری بھی جگہ نہیں۔ہم اُسی ملک اور اُسی صلى الله نظام کو اپنا نظام سمجھتے ہیں جس میں ان لوگوں کو پہلے جگہ ملے اور بعد میں ہمیں جگہ ملے۔وہ ملک