انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 549 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 549

انوارالعلوم جلد ۱۸ ۵۴۹ وحشی اور غیر متمدن اقوام میں بیداری کی ایک زبر دست اہر سکتا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری جماعت کے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اپنی زندگیاں وقف کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور پھر کام کرنے والوں کو ایسے رنگ میں کام کرنے کی ہمت بخشے کہ وہ اپنا گزارہ بھی آپ ہی پیدا کر سکیں۔وہ لوگ بیوقوف ہوتے ہیں جو اپنی جیب میں ہاتھ ڈال کر یہ اندازہ لگاتے ہیں کہ اُن کے پاس خرچ کے لئے کس قدر رقم ہے اللہ تعالیٰ نے ہر شخص کا گزارہ اُس کے دماغ میں پیدا کیا ہے اگر وہ اس خزانہ کی طرف ہاتھ بڑھاتا ہے تو کامیاب ہو جاتا ہے اور اگر وہ اس خزانہ کی طرف اپنا ہاتھ نہیں بڑھاتا تو ناکام رہتا ہے۔اس کے گھر میں سامان موجود ہوتا ہے مگر وہ اپنی نادانی سے ادھر اُدھر بھاگتا پھرتا ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے نوجوانوں کو اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ نہ صرف وہ اپنے گزارے چلا سکیں بلکہ دوسرے ممالک کے مبلغین کی بھی امداد کر سکیں اور ان کے تبلیغی کاموں میں ان کا ہاتھ بٹا سکیں۔آمین (الفضل ۲۵ / مارچ ۱۹۶۰ء) التكوير: ٢ سنن الدارقطني الجزء الثانی صفحه ۴۵ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۸ء كتاب العيدين باب صفة صلاة الخسوف والكسوف۔۔۔۔۔۔۔الخ مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۳۱۰ مطبوعہ بیروت ۱۹۷۸ء