انوارالعلوم (جلد 18) — Page 520
انوار العلوم جلد ۱۸ ۵۲۰ اسلام دنیا پر غالب آ کر رہے گا احسان ہو کہ جو کام تو نے ہمارے سپرد کیا تھا اُسے تو نے خود ہی سرانجام دے دیا۔کام تیرا ہو اور نام ہمارا ہو آمین۔یہ تیری شان سے بعید نہیں۔پس آؤ ہم اپنے رب سے یہ دعا کر کے اس جلسہ کو شروع کریں کہ خدا اپنی رحمتوں اور اپنے فضلوں اور اپنی برکتوں کے دروازے ہم پر کھول دے، یہ جلسہ عظیم الشان برکتوں کے ساتھ شروع ہو، عظیم الشان برکتوں کے ساتھ ختم ہو اور عظیم الشان برکتوں کے ساتھ نئے سال کا ہمارے لئے آغاز ہوتا کہ وہ دن جو اسلام کی فتح کا دن ہے قریب سے قریب تر آ جائے اور ہماری آنکھیں اس نظارہ کو دیکھ لیں کہ دنیا لبیک اَللَّهُمَّ لَبَّیک کہتے ہوئے خدا کے دروازہ پر حاضر ہورہی ہے۔(اس کے بعد حضور نے حاضرین سمیت لمبی دعا فرمائی ) دعا کے بعد فرمایا اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو اس وقت جماعت کی حاضری ہے وہ بتاتی ہے کہ یا تو جماعت کے دوستوں نے اپنی ذمہ داری کو سمجھ لیا ہے اور وہ شروع وقت میں ہی جلسہ گاہ میں آتے جاتے ہیں اور یا اس سال پہلے سالوں سے زیادہ لوگ آئے ہیں۔کیونکہ اس وقت پہلے سالوں کی نسبت بہت زیادہ لوگ نظر آ رہے ہیں اور اتنے آدمی اس سے پہلے کبھی دعا کے وقت جلسہ گاہ میں میں نے نہیں دیکھے حالانکہ اس سال جلسہ گاہ میں قریباً ہزار ڈیڑھ ہزار کی زیادتی کا بھی سامان تھا۔اچھا اب میں جاتا ہوں۔اب جلسہ کی کارروائی شروع ہوگی۔السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَةً ( الفضل ۲۷؍ دسمبر ۱۹۴۶ء) آل عمران: ۵۵ ے تذکرۃ الشہادتین۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۶۶ - ۶۷