انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 463 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 463

انوار العلوم جلد ۱۸ ۴۶۳ ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے کے شعبوں کے سیکرٹری مقرر کئے جائیں۔ہر گلی میں اشاعت کا سیکرٹری ہو، ہر گلی میں تجارت کا سیکرٹری ہو اور ہر گلی میں امور عامہ کا سیکرٹری ہو اسی طرح باقی تمام شعبوں کے سیکرٹری مقرر کئے جانے ضروری ہیں اور ہر گلی میں ان شعبوں کے دفاتر کھل جائیں تا کہ وہ لوگ فرداً فرداً اپنے اپنے حلقہ کی نگرانی کر سکیں۔چونکہ مجھ پر آپ لوگوں کی خدمات اور محبت کا بہت اثر پڑا ہے اس لئے میں کوشش کروں گا کہ اگر خدا تعالیٰ نے توفیق دی تو سال میں آٹھ یا دس دن ہر سال یہاں آ جایا کروں کیونکہ یہ مرکزی شہر ہے لیکن تبھی ممکن ہو گا جب کہ یہاں کے لوگ اپنے آپ کو اس فضل کا مستحق ثابت کرتے رہیں۔یا درکھیں ہمارا مقام پیروں جیسا نہیں ہے اور کسی کا ہمیں اپنے پاس بلانا ہم پر احسان نہ ہوگا بلکہ جہاں اور جن کے پاس ہم جائیں گے ہمارا ان پر احسان ہوگا۔خدا کرے کہ یہ سب باتیں جو میں نے ابھی کی ہیں آپ کو ان پر چلنے کی توفیق ملے۔اگر آپ کا عمل ان نصائح کے مطابق نہ ہوگا ، اگر آپ لوگ سُست ہو جائیں گے اور ہماری نصائح کو بھول جائیں گے ، پھر خدا تعالیٰ کسی اور شہر کو اس عزت افزائی کے لئے چن لے گا۔یا د رکھو ہر کام کے لئے قربانی کرنی پڑتی ہے اگر لوگ قربانیاں کرنی شروع کر دیں تو خدا تعالیٰ کی طرف سے انعامات کا نزول شروع ہو جاتا ہے۔پس جیسا کہ میں نے بتایا ہے بہت جلد اس تنظیم کے ماتحت کام شروع کر دیا جائے اور ہر محلہ میں سیکرٹری اور صدر محلّہ مقرر کر کے مجھے اطلاع دیں تا کہ مرکز کی طرف سے بھی وقتاً فوقتاً نگرانی کی جاسکے اور جس طریق پر میں نے بتایا ہے اُس طریق پر کام شروع کیا جائے تا کہ جس طرح دہلی مرکزی حیثیت سے سارے ہندوستان کا صدر مقام ہے اسی طرح تبلیغ کے لحاظ سے بھی صدر مقام بن جائے۔عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ کسی شخص کے دل میں ثواب کے لفظ سے اتنی گدگدی نہیں ہوتی جتنی ایک لاکھ یا ایک کروڑ روپیہ کا نام سنکر ہوتی ہے حالانکہ ثواب کے مقابلہ میں ایک کروڑ روپیہ کچھ بھی حیثیت نہیں رکھتا۔وہ شخص روپیہ کو ثواب پر کیوں ترجیح دیتا ہے؟ اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ ثواب ایک پوشیدہ چیز ہے اور اس شخص کو خدا تعالیٰ کے قرب کی حقیقت معلوم نہیں ہوتی اور اس نے وہ لذت چکھی ہی نہیں ہوتی جو خدا تعالیٰ کا قرب حاصل ہو جانے سے ملتی