انوارالعلوم (جلد 18) — Page 362
انوار العلوم جلد ۱۸ ۳۶۲ سپین اور سسلی میں تبلیغ اسلام اور جماعت احمدیہ تحریک پر ہزاروں احمدی ٹڈی دل کی طرح پیدل ہی تبلیغ کے لئے نکل پڑتے۔مگر جن کو خود توفیق نہیں ملی ان کا اتنا تو فرض تھا کہ وہ اپنے گھروں کے اموال تبلیغ احمدیت کے لئے گھروں سے باہر نکال کر خلیفہ کے سامنے پھینک دیتے۔اگر وہ ایسا کرتے تو ہم کہہ سکتے تھے کہ انہوں نے قربانی کا صحیح نمونہ پیش کیا ہے مگر کتنے ہیں جنہوں نے ایسا نمونہ پیش کیا۔دفتر دوم میں پچھلے سال ۶۰ ہزار کے وعدے آئے تھے اور اس سال ۷۷ ہزار کے وعدے آئے ہیں۔اس ۷۷ ہزار میں سے صرف ۲۴ ہزار کی ابھی تک وصولی ہوئی ہے۔سات ماہ گزر چکے ہیں اور ابھی صرف ایک تہائی وصولی ہوئی ہے حالانکہ ہمارا موجودہ خرچ ساڑھے تین لاکھ سالانہ سے بھی زیادہ ہے جہاں ساڑھے تین لاکھ سالانہ کی ضرورت ہو وہاں ۷۷ ہزار کیا کام دے سکتا ہے۔مجھے افسوس ہے کہ ہمارے نوجوانوں نے تحریک جدید کے معاملہ میں کوئی اچھی مثال قائم نہیں کی۔یہ ۷۷ ہزار کا وعدہ نوجوانوں کی طرف سے ہے کیونکہ پُرانے لوگ تو دو را ول میں شامل ہو چکے ہیں۔دفتر دوم نوجوانوں کے لئے جاری کیا گیا تھا کہ وہ اُس بوجھ کو اُٹھانے کی کوشش کریں جو ان سے قبل پانچ ہزاری فوج نے اُٹھایا ہے۔دفتر دوم سے جیسا کہ میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں میں پہلے ایک ریز رو فنڈ قائم کرنا چاہتا ہوں تا کہ جب دفتر دوم والوں کے کام کرنے کا وقت آئے ان کا بھی ایک مضبوط ریز رو فنڈ ہو لیکن جو رفتار اس وقت دفتر دوم کی ہے اس کے لحاظ سے تو صرف پانچ چھ لاکھ کا ریز رو فنڈ قائم ہو سکتا ہے اور یہ فنڈ اس قابل نہیں جو آئندہ آنے والے اخراجات کا متحمل ہو سکے۔اب ہمارا خرچ ساڑھے تین لاکھ روپیہ سالانہ ہے اور اتنے بڑے اخراجات کو چلانے کیلئے ہمیں چھپیں لاکھ کا ریز رو فنڈ ہونا چاہئے تا کہ وقتی کمی کو پورا کیا جا سکے اور ہنگامی کاموں کے علاوہ دوسرے مستقل اخراجات کا انتظام اسی سے کیا جائے۔اگر ہمارے نو جوانوں میں پہلی پانچ ہزاری فوج والا ہی اخلاص ہوتا اور ان کی طرح دفتر دوم کی آمد بھی تین لاکھ روپیہ سالا نہ ہو جاتی تو نو سال کے عرصہ میں ۲۷ لاکھ کا ایک اچھا ریز رو فنڈ قائم ہو سکتا تھا اور اگر ہم پانچ فی صدی آمد بھی فرض کریں تو اس ریز روفنڈ سے ہمیں ایک لاکھ پینتیس ہزار کی سالانہ آمد ہوسکتی تھی اور دس سال کے عرصہ میں اس کی اتنی آمد ہو سکتی تھی کہ اس سے دفتر دوم کے تبلیغی پروگرام کی اہم ضروریات کا بوجھ اُٹھایا جا سکتا تھا۔