انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 189 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 189

انوار العلوم جلد ۱۸ ۱۸۹ آئندہ الیکشنوں کے متعلق جماعت احمدیہ کی پالیسی ۲۔پنجاب سے جو احمدی کھڑے ہونا چاہیں اور جن کو علاقہ کی اکثریت ایسا کرنے کا مشورہ دے، وہ مسلم لیگ سے ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔اگر مسلم لیگ ایسا نہ کرے اور ووٹر ان پر زور دیں تو وہ یہ اعلان کر کے کہ وہ مسلم لیگ کی پالیسی ہی کے حق میں ہیں ، انڈیپنڈنٹ کھڑے ہوں تو مرکز کو ان پر اعتراض نہ ہو گا مگر جب تک یونینسٹ پارٹی کی پالیسی کے بارہ میں ہماری تسلی نہ ہو جائے وہ اُس کے ٹکٹ پر کھڑے نہ ہوں۔ہاں اگر اس پارٹی نے اپنی پالیسی ایسی بنائی کہ مسلم لیگ کے مرکزی پروگرام کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے تو ہو سکتا ہے کہ امیدوار اور اُس کے حلقہ کے لوگوں کی خواہش کے احترام میں اُسے یونینسٹ پارٹی کی طرف سے کھڑا ہونے کی اجازت دے دی جائے مگر سر دست ایسا کرنے کی میں کسی احمدی کو اجازت نہیں دیتا۔۔پنجاب کے تمام احمدی ووٹ یا زیر اثر ووٹ محفوظ رکھے جائیں اور ان کے بارہ میں مرکز سے انفرادی مشورہ کرنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے۔آپ ہی آپ فیصلہ نہ کیا جائے کیونکہ صوبہ جاتی پالیٹکس نے ہمارے لئے اور کوئی راستہ کھلا نہیں چھوڑا۔والسلام خاکسار مرز امحمود احمد ۲۱/اکتوبر ۱۹۴۵ء ( الفضل ۲۲ اکتوبر ۱۹۴۵ء)