انوارالعلوم (جلد 18) — Page 178
انوار العلوم جلد ۱۸ KA نیکیوں پر استقلال اور دوام کی عادت ڈالیں میں کوئی کمی واقعہ نہ ہو یہی لوگ موحد ہوتے ہیں اور جب تو حید کی روح قوم میں سے مٹ جائے تو قوم بھی مٹ جاتی ہے۔کیا ہم نے حضرت مسیح موعود کی وفات کے بعد اللہ تعالیٰ کا سپر د کر دہ کام چھوڑ دیا تھا ؟ نہیں اور ہر گز نہیں بلکہ ہم نے نہایت اخلاص سے جاری رکھا اور اللہ تعالیٰ نے ہمارے اخلاص کو قبول فرمایا اور ہمیں پہلے کی نسبت بہت زیادہ ترقی عطا کی گئی۔اگر آئندہ بھی جماعت اس روح کو قائم رکھے کہ کسی کی موت کی وجہ سے ان میں سستی پیدا نہ ہو بلکہ وہ اپنے کام کو پہلے کی نسبت زیادہ ہمت کے ساتھ کرتی چلی جائے تو اللہ تعالیٰ اسے بہت زیادہ ترقیات دے گا۔پس یہ بات ہمیشہ یاد رکھو کہ جس قوم میں تو حید زندہ ہے وہ قوم زندہ رہے گی اور جس قوم میں سے تو حید مٹ جائے گی وہ قوم بھی مٹ جائے گی۔الفضل ۲۹ جون ۱۹۶۰ء ) لقد سمع الله قول الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللهَ فَقِيرُ و نَحْنُ اغنياء (ال عمران: ۱۸۲) المائده: ۲۵ ے بنی اسرائیل: ۷۳ الاعراف: ۱۸۰ ۵۔بخاری کتاب بدء الخلق باب ماجاء في صفة الجنة۔۔۔۔۔(الخ) البقرة: ٢٦ صلى الله ، بخاری کتاب فضائل اصحاب النبى علم ـ باب قول النبي عله لو كنت متخذا خليلا۔