انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 150 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 150

انوار العلوم جلد ۱۸ قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید پیدا ہو گیا ہے اگر تم نے سستی سے کام لیا اور جو کام تمہارے سپر د کیا گیا ہے اس کو پورا نہ کیا تو تم خدا تعالیٰ کے سامنے مجرم کی صورت میں پیش ہو گے۔شاید تم میں سے بعض یہ کہیں کہ پھر تو علیم قرآن کا حاصل کرنا بجائے فائدہ کے وبالِ جان ہو گیا یہ تو ہم سے غلطی ہوئی کہ ہم یہاں آ گئے۔اگر تمہارے دل میں یہ خیال پیدا ہو تو یہ صرف ایک بے حقیقت وہم ہوگا۔دیکھو رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں جہاد کا موقع آیا بہت سے لوگ اس میں شامل ہوئے اور کچھ نہ ہوئے۔اب ظاہر ہے کہ جنگ میں نہ جانیوالا شخص اس بات کا مجرم نہیں تھا کہ اُس نے رسول کریم ﷺ کی جان کی حفاظت کیوں نہیں کی بلکہ وہ مجرم تھا اس بات کا کہ وہ جہاد میں کیوں نہیں گیا۔لیکن ایسے لوگ جو جہاد میں تو شامل ہوئے لیکن اُنہوں نے رسول کریم ﷺ کی جان کی صلى الله حفاظت نہیں کی اور اُس وقت جبکہ رسول کریم ﷺ پر حملہ ہوا انہوں نے رسول کریم ﷺ کی جان کی حفاظت کی خاطر اپنی جان قربان نہیں کی وہ ضرور مجرم ہوئے اس بات کے کہ اُنہوں نے اپنے فرائض کو صحیح طور پر انجام نہیں دیا۔مجرم دونوں ہوئے لیکن دونوں کے جرم کی نوعیت مختلف تھی۔جو جہاد میں شامل نہ ہوئے ان کے مجرم کی نوعیت اور تھی اور بعض منافق جو صحابہ سے مل کر جہاد میں شامل تو ہو جاتے تھے مگر اُن کی غرض اسلام اور رسول کریم ﷺ کی حفاظت نہ ہوتی تھی اُن کے جرم کی نوعیت اور تھی۔یہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ وہ کیوں مجرم ہو گئے۔وہ تو میدانِ جنگ میں گئے تھے کیونکہ مجرم کی نوعیت مقامات کے لحاظ سے بدلتی رہتی ہے۔ہر مقام سے جب انسان ترقی کرتا ہے تو اُس کے اس مقام کے بدلنے کے ساتھ ہی اس کی ذمہ داریوں کی نوعیت بھی بدل جاتی ہے اور ان کے ادا نہ کرنے کی صورت میں اس کے مجرموں کی نوعیت بھی بدل جاتی ہے۔اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے ایک انسان جب پہلی سیڑھی پر ہوتا ہے تو اُس کا پہلی سیڑھی سے گرنے کا امکان ہوتا ہے لیکن جب وہ پہلی سیڑھی سے دوسری سیڑھی پر چڑھ جائے تو اُس کے لئے دوسری سیڑھی سے گرنے کا امکان تو ہوتا ہے لیکن پہلی سیڑھی سے نیچے گرنے کا امکان نہیں ہوتا کیونکہ وہ پہلی سیڑھی پر نہیں ہے لیکن جب وہ تیسری سیڑھی پر چڑھ جائے تو دوسری سیڑھی سے گرنے کا امکان نہیں رہتا۔ایک شخص ایک مقام پر کھڑا ہے اُس سے کچھ گناہ سرزد ہوتے ہیں۔ایک اور شخص ہے جو اُس سے اوپر کے مقام پر کھڑا ہے اُس سے اور قسم کی غلطیاں سرزد ہو سکتی۔