انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xv of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page xv

انوار العلوم جلد ۱۸ ۱۲ تعارف کت ارشاد فرمائی۔اس تقریر کو سننے کیلئے کئی سو غیر احمدی اور غیر مسلم معززین تشریف لائے اور اُنہوں نے نہایت توجہ اور سکون کے ساتھ حضور کی تقریر کو سنا۔یہ تقریر پہلی دفعہ مورخه ۱۵ / اپریل ۱۹۶۱ء کوروز نامه الفضل میں شائع ہوئی اور اب یہ انوار العلوم کی اس جلد میں کتابی صورت میں شائع ہو رہی ہے۔اس تقریر کے بارہ میں اخبار تیج دہلی نے اپنی ۱۴ اکتوبر ۱۹۴۶ء کی اشاعت میں حسب ذیل نوٹ شائع کیا۔احمدیوں کے امام حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد نے تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ امن اور شانتی کا مسئلہ اتناہی پرانا ہے جتنا کہ خود انسان ، کیونکہ انسانی فطرت کے ساتھ اس کا نہایت گہرا تعلق ہے۔اگر اس کا قیام مطلوب ہے تو اس کے لئے جذبہ دشمنی و نفرت کو ختم کرنا پڑے گا۔مسئلہ سیاسی نہیں ہے بلکہ اخلاقی ہے اور اگر ہم خدا کی خدائی سے باخبر ہوں اور روٹی کا پیار، لالچ وغیرہ کو چھوڑ دیں تو اس کے بعد ہم میں نفرت اور لالچ کے بجائے برادری اور محبت کے جذبات پیدا ہو سکتے ہیں۔مذہبی دنیا کے اختلافات ختم ہو سکتے ہیں بشرطیکہ ہم ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کرنا سیکھیں اور اپنے اندر قوت برداشت پیدا کریں۔جس طرح مذہبی معاملات میں تحمل کی ضرورت ہے ٹھیک اسی طرح دنیا داری کے معاملات میں بھی اس کا ہونا لازمی ہے۔ہمیں قومیت و رنگ کے جھگڑوں کو ختم کر کے عالمگیر برادری کا جذبہ پیدا کرنا چاہئے“۔( الفضل ۲۱ اکتو بر ۱۹۴۶ء) (۱۹) ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے یہ تقریر حضرت مصلح موعود نے دہلی سے قادیان کو واپسی سے ایک روز قبل ۱۳ / اکتوبر ۱۹۴۶ء کو جماعت احمد یہ دہلی کو مخاطب کرتے ہوئے ارشاد فرمائی جو حضور کی زندگی کا دہلی میں آخری خطاب ثابت ہوا۔حضور نے اس موقعہ پر نہایت مفید اور قیمتی نصائح ارشاد فرما ئیں آپ نے فرمایا کہ:۔