انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xi of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page xi

انوار العلوم جلد ۱۸ تعارف کتب مجھانے کا مخلصانہ مشورہ دیا۔نیز مسلم لیگ کے مؤقف کی زبر دست حمایت کی اور کانگرس کے بے بنیاد پراپیگنڈا کی حقیقت واقعات کی روشنی میں واضح فرمائی اور اُسے مشورہ دیا کہ وہ تبدیلی مذہب کے متعلق اپنا زاویہ نگاہ بدل لے۔(۱۰) ہر کام کی بنیاد حق الیقین پر ہونی چاہئے حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے یہ مضمون سورۃ الم نشرح کی تفسیر کرتے ہوئے درس میں بیان فرمایا تھا جسے افادہ عام کے لئے مؤرخہ ۱/۱۵اپریل ۱۹۴۶ ء کو روزنامہ الفضل میں شائع کیا گیا اور اب اسے کتابی صورت میں شائع کیا جا رہا ہے۔(۱۱) فضل عمر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے افتتاح کی تقریب یہ مختصر خطاب حضرت مصلح موعود نے فضل عمر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ قادیان کے افتتاح کے موقع پر مؤرخہ ۱۹ / اپریل ۱۹۴۶ء کو نمائندگان شورای کو مخاطب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا جس میں حضور نے اس سلسلہ میں آئندہ ہونے والی توسیع نیز دیگر آلات وغیرہ کی خریداری کے سلسلہ میں پیش آمدہ ضروریات کے پیش نظر احباب جماعت کو مالی قربانیوں کیلئے تیار رہنے کی تلقین فرمائی نیز اس انسٹیٹیوٹ کے قیام کا مقصد بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔تا کہ ہم اپنی جدو جہد کے ذریعہ سائنس کو مذہب کے قریب لانے کی کوشش کریں۔۔۔کوئی سچی سائنس بچے مذہب سے ٹکر انہیں سکتی اور یہ کام بندوں کا ہے کہ وہ سائنس کے مسائل کو مذہب کے مطابق ثابت کریں اور دنیا سے اس نا واجب تفرقہ اور شقاق کو دور کر دیں جو مذہب اور سائنس میں پایا جاتا ہے“۔(۱۲) ہماری جماعت میں بکثرت حفاظ ہونے چاہئیں حضرت مصلح موعود نے یہ تقریر مؤرخہ ۱/۲۹ پریل ۱۹۴۶ء کو بوقت بعد نماز مغرب بمقام قادیان دارالامان ارشاد فرمائی جس میں تحریک فرمائی کہ قرآن کریم کا چرچا اور اس کی برکات