انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 457 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 457

انوارالعلوم جلد ۱۸ ۴۵۷ ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے کے دل میں کبھی یہ خیال بھی نہیں آسکتا تھا کہ فلاں شخص دین کی خدمت نہیں کرتا اس لئے مجھے بھی نہیں کرنی چاہئے یا فلاں شخص جہاد میں شامل نہیں ہوتا مجھے بھی جہاد میں شریک نہیں ہونا چاہئے۔صلى الله غزوہ حنین میں رسول کریم ﷺ اکیلے رہ گئے مگر پھر بھی آپ دشمن کی طرف آگے بڑھتے چلے گئے۔حضرت ابو بکڑ نے آپ کو دشمن کی طرف بڑھتے دیکھا تو اس خیال سے کہ کہیں دشمن کی طرف سے آپ کو کوئی گزند نہ پہنچ جائے دوڑ کر رسول کریم ﷺ کے پاس پہنچے اور آپ کے فیچر کی باگ پکڑ لی اور عرض کیا یا رَسُولَ اللهِ ﷺ آپ پیچھے ہٹ جائیں کیونکہ خطرہ ہے کہ دشمن کی طرف سے کہیں آپ کو کوئی آنچ نہ پہنچ جائے لیکن آپ نے کہا میرے خچر کی باگ چھوڑ دو یہ کہہ کر رسول کریم آگے بڑھے اور زور سے کہا أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبُ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبُ ك اور فرمایا اس وقت میرا یہ کام نہیں کہ میں پیچھے ہٹ جاؤں کیونکہ میں خدا تعالیٰ کا سچا نبی ہوں اور یہ خیال کر کے کہ لوگ مجھے خدا نہ سمجھنے لگ جائیں اور شرک میں مبتلا نہ ہو جا ئیں اس لئے فرمایا أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِب یعنی میری اپنی ذات پر کچھ نہیں یہ تو سب خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور میں بھی تمہاری طرح خدا تعالیٰ کی مخلوق ہوں۔یہ وہ ایمان ہے جس کے ساتھ دنیا کی ملونی نہیں ہوتی اگر کسی شخص کے دل میں ایک منٹ کے سینکڑویں حصہ کے لئے بھی یہ خیال پیدا ہو جائے کہ جو کچھ میرے اندر ہے وہ میری اپنی لیاقت سے ہے اور (نَعُوذُ بِاللهِ ) خدا کا اس میں کچھ دخل نہیں تو وہ شخص بے ایمان ہے اسے چاہئے کہ تو بہ کرے اور خدا تعالیٰ سے معافی کا خواستگار ہو ورنہ وہ کفر کی حالت میں ہوگا۔جب تک کوئی شخص ایماناً واحتساباً کام نہ کرے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے عائد شدہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی کوشش نہ کرے وہ مؤمن کہلانے کا مستحق نہیں۔ایمانا تو اس طرح کہ وہ مومن ہونے کی حیثیت میں ہر کام خدا کے لئے کرے اور خدا تعالیٰ کے ہر حکم کو پورا کرنے کی کوشش کرے اور احتساباً اس طرح کہ وہ دل میں پختہ یقین رکھے کہ اللہ تعالیٰ اُس کے عمل کو ضائع نہیں کرے گا۔جب تک یہ دونوں باتیں نہ ہوں ایمان کامل نہیں ہو سکتا۔اگر کوئی کہے کہ باقی لوگ جو نہیں کرتے اس لئے مجھے بھی نہیں کرنا چاہئے تو ایسے شخص کا