انوارالعلوم (جلد 17) — Page 469
انوار العلوم جلد کا ۴۶۹ بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ ء ) اس سے اچھی طرح آگاہ کریں۔یہ اپنے آپ کو بظا ہر۔۔۔غریبوں کے ہمدرد ہیں مگر حقیقت یہ نہیں۔شیطان بھی تو جنت میں اچھی شکل میں داخل ہوا تھا تا آدم کو ورغلا سکے۔پس ان لوگوں کے دھوکوں سے ہمارے دوستوں کو اچھی طرح آگاہ رہنا چاہئے۔ان کے ساتھ ہمارا مقابلہ ہونا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کشف ہے کہ میں نے دیکھا کہ زار روس کا عصا میرے ہاتھ میں دیا گیا اور اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ فتنہ ہمارے ہی ہاتھوں سے کچلا جائے گا مگر تبلیغ کے ذریعہ نہ کہ مادی طاقت سے۔سیاسیات سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں جب خدا تعالیٰ نے ہمارے ہاتھ سے تلوار چھین ہی لی ہے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ اب ہم نے تلوار سے کام نہیں لینا بلکہ تبلیغ کے ذریعہ دلوں کو فتح کرنا ہے۔اِس وقت روس برطانیہ کا اتحادی ہے اور اس لئے جنگ میں اس کی فتح برطانیہ کی فتح ہے۔روسی ہمارے دشمن نہیں ہیں روسی ہمارے دشمن نہیں ہیں مگر جہاں تک مذہب کے متعلق ان کے عقائد کا تعلق ہے یہ ہمارے بدترین دشمن ہیں اور جماعت کو ان کے عقائد کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار رہنا چاہئے۔سیاسیات سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں اس کے بعد میں اپنے ملک کی سیاسیات کے بارہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔حقیقت یہ ہے کہ حقیقی سیاسیات سے ہمارا کوئی واسطہ ہی نہیں۔ہماری جماعت ایک مذہبی جماعت ہے اور اگر ہم سیاسیات میں پڑ جائیں تو اپنا اصل کام نہیں کرسکیں گے مگر چونکہ ہماری جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر جگہ پھیلی ہوئی ہے اس لئے کوئی نہ کوئی سوال لازماً ہمارے سامنے آ ہی جاتا ہے۔اس وقت زمیندارہ لیگ اور مسلم لیگ کی ایک نئی کشمکش مسلمانوں میں شروع ہوگئی ہے اور ہماری جماعت کے لوگوں کو بھی اس میں شامل کرنے کی بعض لوگ کوشش کرتے ہیں۔مجھے باہر سے خطوط آتے رہتے ہیں کوئی لکھتا ہے کہ بعض لوگ آتے ہیں اور ہمیں کہتے ہیں کہ مسلم لیگ میں شامل ہو جاؤ۔بتایا جائے کہ ہم اور کوئی لکھتا ہے کہ بعض سرکاری حکام زور دیتے ہیں کہ زمیندارہ لیگ میں شریک ہو جاؤ، ہمیں بتائیں کہ ان کو کیا جواب دیں ہر ایک اپنا سیاسی اثر ڈالنا چاہتا ہے۔میں دوستوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ ان میں سے کسی میں بھی کوئی حصہ نہ لیں۔۔