انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 88 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 88

انوار العلوم جلد کا ٨٨ عليه الله نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنی سکینت نازل کی۔اتنے یقین کامل سے بھرے ہوئے ہونے کے بعد اُن کا دل تسلی سے کس طرح خالی ہو سکتا تھا اور پھر وجہ کیا ہے کہ لا تحزن إن الله معنا کہنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرما دیا کہ فانزل الله سكينته عليہ یہ دھوکا در حقیقت اسی وجہ سے لگا ہے کہ انہوں نے ضمائر کو نہیں سمجھا۔بات اصل میں یہ ہے کہ انزل اللهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ ہے اور علی کی ضمیر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نہیں بلکہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف پھرتی ہے یعنی اَنْزَلَ اللهُ سَكِينَتَهُ عَلَى أَبِي بَكْرٍ۔جب محمد رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہا کہ ابو بکر غم مت کر خدا ہمارے ساتھ ہے تو ابو بکر کا دل تسلی پا گیا۔وايدة بِجُنُود لفتردُهَا اِس میں ، کی ضمیر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسے لشکروں کے ساتھ مدد کی جن کو کا فر دیکھ نہیں سکتے تھے۔اس سے مراد فرشتوں کا وہ لشکر ہے جو اللہ تعالیٰ نے اُس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید کے لئے بھیجا جب وہ کا فر فرشتوں کو نہیں دیکھ سکتے تھے تو جو شخص فرشتوں کی فوج کے پیچھے کھڑا تھا اُسے کس طرح دیکھ سکتے تھے۔وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُوا السُّفْلِ، وَكَلِمَةُ اللهِ هِيَ الْعُليا اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا تھا اللہ تعالیٰ نے اُن کو ذلیل کر دیا اور خدا تعالیٰ کی بات اونچی ہوگئی۔یہاں ایک عجیب بات بیان کی گئی ہے۔اُس وقت واقعہ یہ تھا کہ کا فراو پر تھے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نیچے تھے۔طریق یہی ہے کہ اوپر والے سے نیچے والا مار کھاتا ہے۔جوشخص پہاڑی پر کھڑا ہو وہ پتھر پھینک پھینک کر ہی اپنے دشمن کو ہلاک کر سکتا ہے۔لیکن نیچے کھڑا ہونے والا اگر پتھر اُسے مارنے کیلئے پھینکے گا بھی تو سو ڈیڑھ سو گز تک رہ جائے گا اور غالب اوپر والا ہی آئے گا لیکن فرماتا ہے باوجود اس کے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت نیچے تھے اور کافر او پر اور ان کے لئے موقع تھا کہ وہ جھانکتے ، دیکھتے اور پتہ لگاتے کہ اندر کوئی چھپا ہوا تو نہیں۔اللہ تعالیٰ کی نصرت اور اُس کی تائید نے یہ کرشمہ دکھایا کہ جو اونچا تھا وہ نیچا ہو گیا اور جو نیچے تھا وہ اوپر ہو گیا۔جو غالب تھا وہ مغلوب ہو گیا اور جو مغلوب تھا وہ غالب ہو گیا۔