انوارالعلوم (جلد 17) — Page 605
انوار العلوم جلد ۷ الموعود چوتھا اعتراض ایک اعتراض مولوی صاحب نے یہ کیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے آنے والے کی نسبت لکھا ہے کہ :۔میں تیری جماعت کے لئے تیری ہی ذریت سے ایک شخص کو قائم کروں گا اور اُس کو اپنے قرب اور وحی سے مخصوص کروں گا۔۴۹ گویا وہ موعود الہام الہی سے کھڑا ہوگا اور ماموریت کا مدعی ہوگا۔نہ یہ کہ خلافت کی طرح اُس کا انتخاب ہو جائے گا۔چنانچہ وہ لکھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اُس کو اپنے امر سے کھڑا کرے گا پس اُس کا سب سے پہلا اور سب سے بڑا نشان یہ ہوگا کہ وہ مامور ہو گا۔مگر اس کا جواب خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام’الوصیت میں دے چکے ہیں۔آپ فرماتے ہیں۔آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی موت ایک بے وقت موت سمجھی گئی اور بہت سے بادیه نشین نادان مرتد ہو گئے اور صحابہ بھی مارے غم کے دیوانہ کی طرح ہو گئے۔تب خدا تعالیٰ نے حضرت ابوبکر صدیق کو کھڑا کر کے دوبارہ اپنی قدرت کا نمونہ دکھایا۔۵۰ آب دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہاں وہی الفاظ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے متعلق استعمال کئے ہیں جو مولوی محمد علی صاحب نے مصلح موعود کے متعلق استعمال کئے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پہلے یہ الفاظ استعمال کئے کہ :۔میں تیری جماعت کیلئے تیری ہی ذریت سے ایک شخص کو قائم کروں گا۔“ اور مولوی محمد علی صاحب نے ان کی تشریح کرتے ہوئے لکھا کہ:۔اللہ تعالیٰ اُس کو اپنے امر سے کھڑا کرے گا“ بعینہ یہی الفاظ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے متعلق استعمال کر دیئے اور فرمایا کہ رسول کریم ﷺ کی وفات پر جب صحابہ کو شدید صدمہ ہوا اور بہت سے بادیہ نشین نا دان مرتد ہو گئے۔