انوارالعلوم (جلد 17) — Page 555
انوار العلوم جلد ۱۷ ۵۵۵ الموعود مشکلات کے ہجوم میں خدا تعالیٰ کے (۵) پانچویں خواب جو میں ہمیشہ سے سنا تا چلا آ رہا ہوں اور شیخ عبدالرحمن صاحب فضل اور رحم پر بھروسہ رکھنے کی تلقین مصری بھی اس کے گواہ ہیں۔وہ یہ ہے کہ میں نے ۱۹۱۳ء میں جبکہ میں شملہ کے مقام پر تھا، رویا میں دیکھا کہ کوئی بہت بڑا اور اہم کام میرے سپرد کیا گیا ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ میرے راستہ میں بہت سی مشکلات حائل ہیں۔ایک فرشتہ میرے پاس آتا ہے اور وہ مجھے کہتا ہے کہ اس کام کی تکمیل کے راستہ میں بہت سی رُکاوٹیں حائل ہوں گی اور شیطان اور ابلیس مختلف طریقوں سے تمہیں ڈرا ئیں گے اور تمہیں اپنی طرف متوجہ کرنا چاہیں گے مگر اُن کا کوئی خیال نہ کرنا بلکہ جب بھی کوئی ایسی روک دکھائی دے تم نے یہ کہنا شروع کر دینا کہ ” خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ”خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ“ چنانچہ میں چل پڑا۔میرا راستہ دو پہاڑیوں کے درمیان میں سے گزرتا ہے۔میں نے دیکھا کہ میں جنگل میں سے جارہا ہوں۔بالکل سنسان بیا نان ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بہت خطرہ اور خوف کی جگہ ہے۔میں اسی طرح جا رہا ہوں کہ دُور سے شور سنائی دیتا ہے اور مختلف قسم کی آوازیں میرے کانوں میں آنے لگتی ہیں۔کوئی مجھے گالی دیتا ہے اور کوئی مجھ سے بیہودہ سوال کرتا ہے لیکن میں اُن کی ذرا بھی پرواہ نہیں کرتا اور خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ”خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ کہتا ہوا آگے کی طرف بڑھتا چلا جاتا ہوں اور جب میں یہ الفاظ کہتا ہوں تو وہ شور بند ہو جاتا ہے۔مگر تھوڑی دور اور آگے گیا تو مجھے بعض عجیب قسم کے وجو د نظر آنے لگے اور اُن کی عجیب عجیب شکلیں دکھائی دینے لگیں ، کسی کے کئی کئی ہاتھ ہیں، کسی کا سر بہت بڑا ہے اور کسی کا بہت چھوٹا۔کوئی وجود تو انسان کا ہے مگر اُس کا سر ہاتھی کا ہے اور کسی کا دھڑ شیر کا ہے اور سر انسان کا ہے، کہیں خالی دھڑ ہی دھڑ ہیں اور کہیں خالی سر ہی سر ہیں۔یہ سب کے سب مجھے ڈراتے ہیں، گالیاں دیتے ہیں اور مجھے اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں مگر جب بھی میں کہتا ہوں۔” خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ”خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ تو یہ سب شکلیں غائب ہو جاتی ہیں۔اس کے تھوڑی دیر بعد بعض اور بھیا نک نظارے نظر آنے لگ گئے۔کوئی ہاتھ کٹا ہوا علیحدہ نظر آتا ہے، کوئی سر بغیر دھڑ کے دکھائی دیتا ہے اور کوئی دھڑ بغیر سر کے نظر آتا ہے، کوئی ،،