انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 554 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 554

انوار العلوم جلد کا ۵۵۴ الموعود دونوں جنگ میں شامل نہیں تھے ایک رؤیا دکھایا۔میں نے دیکھا کہ جرمنی سے لڑکی کی طرف کنکشن ہوا ہے اور کوئی خبر ہے جوٹر کی کے نام جرمنی کی طرف سے پہنچائی جا رہی ہے۔اسی دوران میں کسی نے آلہ میرے کان میں لگا دیا اور میں نے سُنا کہ جرمن حکومت ٹرکی سے یہ گفتگو کر رہی ہے کہ اٹلی ہمارے خلاف انگریزوں سے ملنے والا ہے، تم ہمارے ساتھ مل جاؤ۔یہ رویا مجھے اُس وقت ہوا جبکہ اٹلی جرمنی کا حلیف تھا اور آسٹریا، جرمنی اور اٹلی تینوں کا آپس میں معاہدہ تھا کہ وہ ایک دوسرے کی مدد کریں گے ، اسی لئے اُن TRIPLE ALLIANCE ( ٹریپل الائنس ( یعنی تین طاقتوں کا اتحاد قرار دیا جاتا تھا۔مگر اس رؤیا کے عین مطابق واقعہ یہ ہوا کہ اٹلی انگریزوں سے جاملا اور ٹر کی جرمنوں کے ساتھ شامل ہو گیا۔گویا دو پہلو تھے جو اس رویا میں بتائے گئے تھے ایک یہ کہ اٹلی جرمنوں سے غداری کرے گا اور دوسرا یہ کہ ٹرکی اس کے مقابلہ میں جرمنوں سے جا ملے گا۔دنیا میں کوئی بڑے سے بڑا سیاست دان بھی قبل از وقت ایسی بات نہیں کر سکتا مگر اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ خبر بتائی اور جیسا کہ مجھے دکھایا گیا تھا ویسا ہی وقوع میں آگیا۔ایک اور اہم رؤیا (۴) اسی طرح گزشتہ جنگ کے موقع پر جب بیلجیئم پرحملہ ہوا اور جرمن بڑے زور سے آگے بڑھ رہے تھے۔میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک طرف انگریز اور فرانسیسی ہیں اور دوسری طرف جرمن اور دونوں میں فٹ بال کا میچ ہو رہا ہے۔جرمن فٹ بال کو لاتے لاتے گول کے قریب پہنچ گئے مگر گول ہو نہیں سکا۔اتنے میں پھر اتحادی ٹیم نے طاقت پکڑ لی اور انہوں نے فٹ بال کو دوسری طرف دھکیل دیا۔جرمن یہ دیکھ کر واپس دوڑے اور انگریز بھی فٹ بال لیکر دوڑنے لگے۔مگر جب وہ گول کے قریب پہنچ گئے تو وہاں انہوں نے کچھ گول گول سی چیزیں بنالیں جن کے اندر وہ بیٹھ گئے اور باہر یہ بھی بیٹھ گئے۔بعینہ اسی طرح گزشتہ جنگ میں جرمن لشکر نے جب حملہ کیا تو اس کی فوجیں بڑھتے بڑھتے پیرس تک پہنچ گئیں یہاں تک گورنمنٹ کے ذخائر بھی دوسری جگہ تبدیل کر دیئے گئے مگر پھر اُسے واپس لوٹنا پڑا اور جب وہ سرحد پر واپس لوٹ آیا تو وہاں اِس نے ٹرنچز(TRENCHES) بنا لیں اور اُس کے اندر بیٹھ گیا اور اس طرح چار پانچ سال تک وہاں لڑائی ہوتی رہی۔