انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 173 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 173

انوار العلوم جلد ۱۷ ۱۷۳ ایک اہم ہدایت مغرب اور عشاء کے درمیان مسجد میں بیٹھا کروں اور دوستوں کو اُن باتوں میں سے کچھ نہ کچھ سنایا کروں تا کہ وہ آگے کی طرف قدم بڑھا سکیں۔انہی اُمور میں سے ایک بات یہ بھی خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالی کہ جو مقامات مقدس ہوا کرتے ہیں وہ اپنے حق کا لوگوں سے مطالبہ بھی کیا کرتے ہیں اور اگر افراد جماعت اُن مقامات کا حق ادا نہیں کرتے تو خدا تعالیٰ کی طرف سے انہیں تنبیہہ ہوتی یا اُن پر عذاب نازل ہوتا ہے۔پس میرے دل میں ایک یہ بات بھی آئی کہ مسجد مبارک کی صفوں کی صفیں ہر نماز میں خالی پڑی رہتی ہیں حالانکہ قادیان کی آبادی اس وقت بارہ ہزار ہے۔اس کے معنی یہ ہیں کہ اس مسجد کا ایک ایک انچ خدا تعالیٰ کے حضور زبانِ حال سے فریاد کر رہا تھا کہ یہ جماعت کہتی تو یہ ہے کہ اس نے دنیا فتح کرنی ہے مگر حالت یہ ہے کہ وہ اُس مسجد کو بھی اب تک آباد نہیں کر سکی جس کے متعلق خدا تعالیٰ نے یہ خبر دی ہے کہ یہ برکت دینے والی جگہ ہے۔یہ نزولِ برکات کا مقام ہے اور ہر کام جو یہاں کیا جائے گا وہ مبارک ہوگا۔اس بات کے کہنے والا کوئی انسان نہیں بلکہ خدا کہہ رہا ہے۔اگر خدا ایک دفعہ بھی کسی چیز کو مبارک قرار دے دے تب بھی اُس کی برکت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔مگر یہ مسجد تو وہ ہے جسے خدا نے بار بار مبارک کہا اور نہ صرف یہ کہا کہ یہ مسجد برکت دہندہ اور نزول برکات کا مقام ہے بلکہ یہ بھی فرمایا کہ ہر کام جو اس مسجد میں کیا جائے گا وہ مبارک ہوگا۔جس کے معنی یہ ہیں کہ وہ نماز مبارک ہے جو اس مسجد میں ادا کی جائے ، وہ سجدہ مبارک ہے جو اس مسجد میں کیا جائے ، وہ قومہ مبارک ہے جو اس مسجد میں کیا جائے ، وہ تشہد مبارک ہے جو اس مسجد میں کیا جائے ، وہ سلام مبارک ہے جو اس مسجد میں کیا جائے ، وہ تکبیر مبارک ہے جو اس مسجد میں کہی جائے اور وہ دعا ئیں مبارک ہیں جو اس مسجد میں کی جائیں۔خدا تعالیٰ کی طرف سے اتنی برکتیں ، اتنی عظیم الشان برکتیں نازل ہوں اور پھر انسان ان برکات سے منہ پھیر کر چلا جائے اور کبھی چھ مہینے یا سال کے بعد اس مسجد میں آ کر کوئی ایک نماز ادا کرے تو اس سے زیادہ محروم اور بدقسمت انسان اور کون ہو سکتا ہے۔اگر اسی وقت جائزہ لیا جائے تو معلوم ہو سکتا ہے کہ قادیان میں بعض ایسے لوگ موجود ہیں جو مہینوں بعد بھی اس مسجد میں آکر ایک نماز ادا نہیں کرتے۔مگر اللہ تعالیٰ چونکہ ستار ہے اس لئے ہم بھی جائزہ نہیں لیتے۔لیکن میں یقین رکھتا ہوں کہ قادیان میں بعض ایسے لوگ موجود ہیں جو تین تین