انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 149 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 149

۱۴۹ انوار العلوم جلد ۷ دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان مجھے رویا میں بتایا کہ مجھے اُس کی طرف سے قرآن کریم کا علم عطا کیا گیا ہے اور چونکہ قرآن کریم کے علم میں دنیا کے سارے علوم شامل ہیں اس لئے اس کے بعد جماعت اور اسلام کے لئے مجھے جس علم کی بھی ضرورت محسوس ہوئی وہ خدا نے مجھے سکھا دیا۔چنانچہ آج میں دعوے کے ساتھ یہ اعلان کرتا ہوں بلکہ آج سے نہیں ہیں پچیس سال سے میں یہ اعلان کر رہا ہوں کہ دنیا کا کوئی فلاسفر، دنیا کا کوئی پروفیسر، دنیا کا کوئی ایم۔اے، خواہ وہ ولایت کا پاس شدہ ہی کیوں نہ ہو اور خواہ وہ کسی علم کا جاننے والا ہو، خواہ وہ فلسفہ کا ماہر ہو، خواہ وہ منطق کا ماہر ہو، خواہ وہ علم النفس کا ماہر ہو، خواہ وہ سائنس کا ماہر ہو، خواہ وہ دنیا کے کسی علم کا ماہر ہو میرے سامنے اگر قرآن اور اسلام پر کوئی اعتراض کرے تو نہ صرف میں اُس کے اعتراض کا جواب دے سکتا ہوں بلکہ خدا کے فضل سے اُس کا ناطقہ بند کر سکتا ہوں۔دنیا کا کوئی علم نہیں جس کے متعلق خدا نے مجھ کو معلومات نہ بخشی ہوں اور اس قدر صحیح علم جو اپنی زندگی درست رکھنے یا قوم کی راہنمائی کے لئے ضروری ہو مجھ کو نہ دیا گیا ہو۔پھر اس کے ساتھ ہی خدا تعالیٰ نے فوراً مجھے ہمت بخشی اور میں نے دنیا کے مختلف اطراف میں اسلام اور احمدیت کو پھیلانے کے لئے مشن قائم کر دئیے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فوت ہوئے اُس وقت صرف ہندوستان اور کسی قدر افغانستان میں جماعت احمدیہ قائم تھی باقی کسی جگہ احمد یہ مشن قائم نہیں تھا۔مگر جیسا کہ خدا نے پیشگوئی میں بتایا تھا وہ زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا، اے اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی کہ مختلف ممالک میں احمد یہ مشن قائم کروں۔چنانچہ میں نے اپنی خلافت کے ابتدا میں ہی انگلستان ،سیلون اور ماریشس میں احمد یہ مشن قائم کئے۔پھر یہ سلسلہ بڑھا اور بڑھتا چلا گیا چنانچہ ایران میں ، روس میں ، عراق میں، مصر میں ، شام میں فلسطین میں لیگوس نائیجیریا میں ، گولڈ کوسٹ میں، سیرالیون میں ایسٹ افریقہ میں، یورپ میں سے انگلستان کے علاوہ سپین میں، اٹلی میں ، زیکوسلواکیہ میں ، ہنگری میں، پولینڈ میں یوگوسلاویہ میں، البانیہ میں ، جرمنی میں، یونائیٹڈ اسٹیٹس امریکہ میں ، ارجنٹائن میں ، چین میں، جاپان میں ، ملایا میں ،سٹریٹ سیٹلمنٹس ۱۲ میں ،سماٹرا میں، جاوا میں، سرو بایا میں ، کاشغر میں خدا کے فضل سے مشن قائم ہوئے۔ان میں سے بعض مبلغ اس وقت دشمن کے ہاتھ میں قید ہیں، بعض کام کر رہے ہیں اور بعض مشن جنگ کی وجہ سے عارضی طور پر بند کر