انوارالعلوم (جلد 17) — Page 578
انوار العلوم جلد ۱۷ ۵۷۸ الموعود کا نہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا۔بہر حال بیرونی ممالک میں سے سوائے افغانستان کے اور کوئی ملک ایسا نہیں تھا جہاں میری خلافت سے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام پہنچا ہو۔مگر جب میرا زمانہ آیا تو اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعہ سے (۱) سیلون (۲) ماریشس (۳) سماٹرا (۴) جاوا (۵) سٹریٹس سیٹلمینٹس (۶) چین (۷) جاپان (۸) بخارا (۹) روس (۱۰) ایران (۱۱) عراق (۱۲) شام ( ۱۳ ) فلسطین (۱۴) مصر (۱۵) سوڈان (۱۶) ابی سینیا (۱۷) مراکو (۱۸) سیرالیون (۱۹) نائیجیریا (۲۰) گولڈ کوسٹ (۲۱) نثال ۳۲ (۲۲) انگلستان (۲۳) جرمنی (۲۴) سپین (۲۵) فرانس (۲۶) اٹلی (۲۷) ہنگری (۲۸) یونان (۲۹) البانیا (۳۰) پولینڈ (۳۱) زیکوسلواکیہ (۳۲) یوگوسلاویا (۳۳) یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ (۳۴) ارجنٹائن اور اسی طرح اور کئی علاقوں میں تبلیغ اسلام اور احمدیت پھیلائی اور ہزاروں مسیحی میرے ذریعہ سے اسلام میں داخل ہوئے۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ - اس طرح میرے ذریعہ اسلام اور احمدیت کی جو تبلیغ ہوئی ہے وہ ساری دنیا پر حاوی ہو جاتی ہے۔ان میں سے کئی مقامات ایسے ہیں جہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑی بڑی جماعتیں پائی جاتی ہیں۔چنانچہ انگلستان میں ہماری بڑی جماعت ہے اسی طرح اٹلی میں بھی جماعت کے لوگ پائے جاتے ہیں۔ہنگری میں بھی جماعت کے لوگ پائے جاتے ہیں۔عراق میں بھی جماعت کے لوگ پائے جاتے ہیں۔فلسطین میں بھی نہایت اعلیٰ درجہ کا اخلاص رکھنے والی جماعت پائی جاتی ہے۔وہ لوگ اپنا رسالہ نکالتے اور عربی ممالک میں تبلیغ احمدیت کا کام بڑے جوش اور اخلاص کے ساتھ سرانجام دیتے ہیں۔اسی طرح مصر میں بھی ہماری جماعت پائی جاتی ہے اور اب تو سوڈان اور اب سینیا میں بھی ایک ایک دو دو احمدی خدا تعالیٰ کے فضل سے پیدا ہو گئے ہیں۔ویسٹ افریقہ میں تو ہماری اتنی بڑی جماعت قائم ہے کہ اس کی تعداد ۷۵ ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔غرض دنیا کے چاروں کونوں میں احمدیت میرے زمانہ میں اور میرے ذریعہ سے پھیلی اور ہزار ہا لوگ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نام سے آشنا نہ تھے ، جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے آشنا نہ تھے، جو اسلام کے دشمن ، عیسائی مذہب کے پیرویا