انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 530 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 530

انوار العلوم جلد ۷ ۵۳۰ الموعود چھٹی علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ صاحب شکوہ ہوگا۔ساتویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ صاحب عظمت ہوگا۔آٹھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ صاحب دولت ہو گا۔نویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ مسیحی نفس ہوگا۔دسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا۔گیارھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ کلمتہ اللہ ہوگا۔بارھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ خدا تعالیٰ کی رحمت اور غیوری نے اُسے اپنے کلمہ تمجید سے بھیجا ہوگا۔تیرھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ سخت ذہین ہوگا۔چودھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ سخت فہیم ہو گا۔پندرھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ دل کا حلیم ہوگا۔سولہو میں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ علوم ظاہری سے پُر کیا جائے گا۔سترھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ علوم باطنی سے پُر کیا جائے گا۔اٹھارویں علامت یہ بیان کی ہے کہ وہ تین کو چار کرنے والا ہو گا۔اُنیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ دوشنبہ کا اس کے ساتھ خاص تعلق ہوگا۔بیسیویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ فرزند دلبند ہوگا۔اکیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ گرامی ارجمند ہوگا۔بائیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ مظہر الا قول ہوگا۔تئیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ مظہر الآ خر ہو گا۔چوبیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ مظہر الحق ہو گا۔پچیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ مظہر العلاء ہوگا۔چھبیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ كَانَّ اللَّهَ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ کا مصداق ہوگا۔