انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 528 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 528

انوار العلوم جلد ۱۷ ۵۲۸ الموعود سینکڑوں کی تعداد میں یہاں موجود ہیں میں اللہ تعالیٰ کی جو زمین اور آسمان کو پیدا کرنے والا ہے۔جس نے مجھے بھی پیدا کیا اور میرے آباؤ اجداد کو بھی۔جس کی بادشاہت سے کوئی چیز باہر نہیں۔جس کا مقابلہ کرنا انسان کو لعنتی بنا دیتا اور دینی اور دُنیوی تباہیوں کا مستوجب بنا دیتا ہے میں اُسی وحدہ لاشریک خدا کی جو قرآن، اسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خدا ہے قسم کھا کر کہتا ہوں جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنتیوں کا کام ہے کہ میں نے اس وقت جو ر ڈ یا بیان کیا ہے وہ میں نے حقیقتاً اسی رنگ میں دیکھا تھا اور میں نے بغیر کسی قطع و برید کے اور بغیر کسی زیادتی کے (سوائے اس کے کہ رویا کو بیان کرتے ہوئے کوئی لفظ بدل گیا ہو ) اس کو اسی طرح بیان کیا ہے جس طرح مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ رویا دکھایا گیا۔اگر میں اپنے اس بیان میں جھوٹا ہوں تو اللہ تعالیٰ مجھے جھوٹوں کی سزا دے لیکن میں جانتا ہوں کہ جو کچھ میں نے بیان کیا ہے وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی مجھے دکھایا گیا ہے اور خدا تعالیٰ خود ایک نظارہ دکھا کر اپنے کسی بندہ کو ذلیل نہیں کیا کرتا۔مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی ایسی خبر آب تک نہیں ملی کہ میرے ذمہ کوئی کام باقی ہے یا نہیں لیکن خواہ میری زندگی میں سے ایک منٹ بھی باقی رہتا ہو میں پورے یقین اور وثوق کے ساتھ خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میرا دشمن خواہ کتنا زور لگالے وہ اسلام کی تاریخ سے میرا نام نہیں مٹا سکتا کیونکہ میں راستباز ہوں اور میں نے خدا تعالیٰ سے خبر پا کر دنیا کو یہ اطلاع دی ہے اپنی طرف سے کوئی بات بیان نہیں کی۔پیشگوئی کے وہ حصے جو غیروں آب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اصل پیشگوئی کی طرف آتا ہوں اور بتا تا ہوں کہ کیلئے بھی حجت ہیں کس طرح اللہ تعالیٰ نے یہ عظیم الشان نشان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر ظاہر فرمایا۔اصل پیشگوئی بڑی تفصیلی پیشگوئی ہے۔جس میں آنے والے موعود کی کئی علامات بیان کی گئی ہیں۔مثلاً ایک یہ علامت بیان کی گئی ہے کہ وہ 9 سال کے عرصہ کے اندراندر پیدا ہو جائے گا۔اب اس علامت سے صرف اتنی ہی بات ثابت ہو سکتی ہے کہ 9 سال کے عرصہ میں جو بچے