انوارالعلوم (جلد 17) — Page 21
انوار العلوم جلد ۷ ۲۱ بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۳) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْـ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ بعض اہم اور ضروری امور تقریر فرموده ۲۷ / دسمبر ۱۹۴۳ء بر موقع جلسه سالانه قادیان) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں نے کل بھی یہ اعلان کیا تھا کہ بوجہ بیماری اور کمزوری اور کھانسی کی شکایت کے ملاقاتیں اور تقریریں گزشتہ سالوں کی نسبت نہایت مختصر ہی ہوسکیں گی۔آج پھر دوستوں کو دوبارہ یا د کرانا چاہتا ہوں اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پچھلے دو تین ماہ سے میری آواز بھی نسبتاً صاف ہوگئی ہے ، اور آگے سے اب کچھ طاقت بھی آگئی تھی مگر دوبارہ بیماری کا حملہ ہونے اور کھانسی شروع ہو جانے کی وجہ سے طاقت میں کمی ہوگئی اور اب متواتر بیٹھے رہنے اور بولنے سے تکلیف زیادہ ہوتی ہے۔چونکہ آج مجھے عورتوں کے اجلاس میں بھی بولنا پڑا اس لئے جتنی مجھے امید تھی کہ آواز بلند نکال سکوں گا اتنی نہیں نکال سکتا۔مگر مجھے امید ہے اور عورتوں کے جلسہ میں تقریر کرتے وقت میں نے دیکھا ہے کہ گو شروع میں آواز کم تھی مگر پھر زیادہ زور کی ہوگئی اگر چہ آخر میں بیٹھنے لگ گئی۔اس وقت بھی اللہ تعالیٰ چاہے تو بولتے بولتے آواز میں زور اور طاقت پیدا ہو جائے گی۔میں تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کر سکتا کہ اُس نے مجھے آج بولنے کی توفیق عطا فرمائی جب مجھے پہلے کھانسی کا شدید دورہ ہوا تو میری آواز بیٹھنی شروع ہو گئی۔چونکہ اس قسم کی لمبی بیماری میں آواز بیٹھتی رہی تھی اس لئے مجھے وہم پیدا ہو گیا کہ شاید آئندہ کبھی میں تقریر نہ کر سکوں گا مگر اللہ تعالیٰ نے اگست کے قریب آواز کی اصلاح کر دی اور آہستہ آہستہ آواز اچھی ہونے لگی۔