انوارالعلوم (جلد 17) — Page 496
انوار العلوم جلد ۱۷ ۴۹۶ الموعود (۵) اور تا وہ یقین لائیں کہ خدا تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ ہے۔(۶) اور تا انہیں جو خدا کے وجود پر ایمان نہیں لاتے اور خدا اور اُس کے دین اور اُس کی کتاب اور اُس کے پاک رسول محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو انکار اور تکذیب کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ایک کھلی نشانی ملے۔(۷) اور مجرموں کی راہ ظاہر ہو جائے۔جب یہ اشتہار شائع ہوا تو دشمنوں دشمنان سلسلہ کی طرف سے اعتراضات نے اس پر بھی اعتراضات کا ایک سلسلہ شروع کر دیا۔تب ۲۲ / مارچ ۱۸۸۶ء کو آپ نے ایک اور اشتہار شائع فرمایا۔دشمنوں نے اعتراض یہ کیا تھا کہ ایسی پیشگوئی کا کیا اعتبار کیا جا سکتا ہے کہ میرے ہاں ایک لڑکا پیدا ہو گا۔کیا ہمیشہ لوگوں کے ہاں لڑکے پیدا نہیں ہوا کرتے۔شاذ و نادر کے طور پر ہی کوئی ایسا شخص ہوتا ہے جس کا کوئی لڑکا نہ ہو یا جس کے ہاں لڑکیاں ہی لڑکیاں ہوں۔ورنہ عام طور پر لوگوں کے ہاں لڑ کے پیدا ہوتے رہتے ہیں اور کبھی اُن کی پیدائش کو کوئی خاص نشان قرار نہیں دیا جاتا۔پس اگر آپ کے ہاں بھی کوئی لڑکا پیدا ہو جائے تو اس سے یہ کیونکر ثابت ہوگا کہ دنیا میں اس ذریعہ سے خدا تعالیٰ کا کوئی خاص نشان ظاہر ہوا ہے۔آپ نے لوگوں کے اس اعتراض کا جواب دیتے ہوئے ۲۲ مارچ کے اشتہار میں تحریر فر مایا کہ :- وو یہ صرف پیشگوئی ہی نہیں بلکہ ایک عظیم الشان نشان آسمانی ہے جس کو خدا ئے کریم جل شانہ نے ہمارے نبی کریم رؤف و رحیم محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت و عظمت ظاہر کرنے کے لئے ظاہر فرمایا۔پھر اسی اشتہار میں آپ نے تحریر فرمایا:۔” بفضلہ تعالیٰ و احسانه و برکت حضرت خاتم الانبیاء صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم خداوند کریم نے اِس عاجز کی دعا کو قبول کر کے ایسی با برکت روح بھیجنے کا وعدہ فرمایا ہے جس کی ظاہری و باطنی برکتیں تمام زمین پر پھیلیں گی۔اے بات یہ ہے کہ اگر آپ اپنے ہاں محض ایک بیٹا پیدا ہونے کی خبر دیتے تب بھی یہ خبر اپنی