انوارالعلوم (جلد 17) — Page 497
انوار العلوم جلد ۱۷ ۴۹۷ الموعود ذات میں ایک پیشگوئی ہوتی کیونکہ دنیا میں ایک حصہ خواہ وہ کتنا ہی قلیل کیوں نہ ہو بہر حال ایسے لوگوں کا ہوتا ہے جن کے ہاں کوئی اولا د نہیں ہوتی۔دوسرے آپ نے جب یہ اعلان کیا اُس وقت آپ کی عمر پچاس سال سے اُو پر تھی اور ہزاروں ہزار لوگ دنیا میں ایسے پائے جاتے ہیں جن کے ہاں پچاس سال کے بعد اولاد کی پیدائش کا سلسلہ بند ہو جاتا ہے اور پھر ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے ہاں صرف لڑکیاں ہی لڑکیاں پیدا ہوتی ہیں اور پھر ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے ہاں لڑکے تو پیدا ہوتے ہیں مگر پیدا ہونے کے تھوڑے عرصہ ہی بعد مر جاتے ہیں۔اور یہ سارے شبہات اس جگہ موجود تھے۔پس اوّل تو کسی لڑکے کی پیدائیش کی خبر دینا کسی انسان کی طاقت میں نہیں ہو سکتا۔لیکن آپ بطور تنزل اِس اعتراض کو تسلیم کر کے فرماتے ہیں کہ اگر مان بھی لیا جائے کہ محض کسی لڑکے کی پیدائش کی خبر دینا پیشگوئی نہیں کہلا سکتا۔تو سوال یہ ہے کہ میں نے محض ایک لڑکے کی پیدائش کی کب خبر دی ہے۔میں نے یہ تو نہیں کہا کہ میرے ہاں ایک لڑکا پیدا ہو گا بلکہ میں نے یہ کہا ہے کہ خدا تعالیٰ نے میری دعاؤں کو قبول فرما کر ایک ایسی با برکت روح بھیجنے کا وعدہ فرمایا جس کی ظاہری اور باطنی برکتیں تمام زمین پر پھیلیں گی۔آپ کے دشمن یہ تو کہہ سکتے تھے کہ سو میں سے نانوے لوگوں کے ہاں اولا د پیدا ہو جاتی ہے مگر وہ یہ نہیں کہہ سکتے تھے کہ سو نہیں ہزار انسانوں میں سے ایک کے ہاں ضرور ایسی اولاد پیدا ہوتی ہے جو تمام زمین میں شہرت پا جاتی ہے اور اُس کی ظاہری اور باطنی برکتیں تمام لوگوں میں پھیل جاتی ہیں بلکہ وہ تو اتنا بھی نہیں کہہ سکتے تھے کہ لاکھ میں سے ایک شخص کی اولا دضرور ساری دنیا میں مشہور ہو جاتی ہے بلکہ اس کو بھی جانے دو وہ یہ بھی نہیں کہہ سکتے تھے کہ کروڑ لڑکوں میں سے ایک لڑکا ضرور ایسا ہوتا ہے جو ساری دنیا میں شہرت پا جاتا ہے۔غرض آپ کے دشمن تو یہ ثابت کرنا چاہتے تھے کہ دنیا میں سو میں ننانوے پیشگوئی کا مصداق ہو سکتے ہیں اس لئے یہ کوئی پیشگوئی نہیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام نے جواب دیا کہ میں نے جو پیشگوئی کی ہے اس کے مطابق سو میں سے نانوے نہیں کروڑ انسانوں میں سے ایک شخص کی اولا دبھی اس کا مصداق ثابت نہیں ہوسکتی کیونکہ پیشگوئی یہ ہے کہ ایسا لڑکا پیدا ہوگا جو دینی لحاظ سے تمام زمین میں شہرت پائے گا۔اور دینی لحاظ سے تمام زمین میں شہرت پا جانے کی اس زمانہ میں ایک مثال بھی دشمنوں