انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 463 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 463

انوار العلوم جلد ۱۷ ۴۶۳ بعض اہم اور ضروری امور ( ۱۹۴۴ ء ) کے درمیان ہو چکے ہیں اور اب تک کچھ اور کام بھی ہو چکا ہوگا بقیہ اور امید کی جاتی ہے کہ ۱۹۴۵ء میں انشاء اللہ سات زبانوں میں تراجم کا کام مکمل ہو جائے گا اور اس کے بعد طباعت کا انتظام کیا جائے گا۔چندہ کی رقم خدا تعالیٰ کے فضل سے پوری ہو چکی ہے بلکہ زیادہ ہو چکی ہے اور جو تم بچ جائے گی اُسے تراجم اور تبلیغی کتب کا سیٹ چھپوانے پر صرف کیا جائے گا۔میں نے چندہ کی جو رقم مقرر کی تھی اُس میں قرآن کریم کے ترجمہ اور طباعت کے ساتھ ایک کتاب کے ترجمہ اور طباعت کے اخراجات بھی شامل ہیں مگر جو روپیہ زائد آئے گا اُسے دوسری کتابوں کے تراجم اور طباعت پر خرچ کیا جائے گا۔اسی طرح اس سال ہم نے ستیارتھ پر کاش کا جواب لکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جو لکھا جا رہا ہے بہت سے باب لکھے گئے ہیں اور باقی لکھے جا رہے ہیں امید ہے دو ماہ تک یہ مکمل ہو جائے گی۔چودھویں باب کا جواب جس میں اسلام پر اعتراضات ہیں میں خود لکھوں گا۔یہ کتاب ہزار پندرہ سو صفحات کی ہوگی اور خدا تعالیٰ چاہے تو جلد شائع ہو جائے گی۔اصول اس جواب میں یہ رکھا گیا ہے کہ مصنف نے جو اعتراضات کئے ہیں خواہ وہ کسی مذہب پر ہیں خواہ وہ سکھوں پر ہیں یا عیسائیوں پر یا بدھوں اور جینیوں پر اور خواہ دوسرے ہندوؤں پر وہ اگر غلط ہیں تو ان سب کے جواب دیئے جائیں گے۔ایک ہزار احادیث کا مجموعہ اس کے علاوہ ایک ہزار منتخب احادیث کا مجموعہ بھی شائع کرنے کا ارادہ ہے جس میں عام مسائل آجائیں گے ساڑھے سات سو احادیث میں نے منتخب کر کے دی ہیں اور باقی بعض اور دوستوں کے سپرد کی ہیں اس میں یہ امر مد نظر ہے کہ تمام اہم امور کے متعلق احادیث جمع ہو جائیں جو تحقیق شدہ ہوں یہ مجموعہ یہاں کے سکولوں میں پڑھایا جائے گا اس مجموعہ میں بہت سے اخلاقی اور علمی مسائل آجائیں گے یہ مجموعہ بھی اِنشَاءَ اللہ جلد شائع ہو جائے گا۔عربی بول چال کی کتاب اسی طرح عربی بول چال کی ایک کتاب بھی شائع کرنے کا ارادہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا منشاء تھا کہ ایک ایسی کتاب ہونی چاہئے یہ بھی تیار ہو رہی ہے اور مولوی ابوالعطاء