انوارالعلوم (جلد 17) — Page 462
انوار العلوم جلد ۱۷ ۴۶۲ بعض اہم اور ضروری امور ( ۱۹۴۴ ء ) جاسکتے ہیں جو اس کام کے لئے موزوں سمجھے جائیں۔ترجمة القرآن ایک کام ترجمۃ القرآن کا بھی ہے جس کے لئے میں نے چندہ کی تحریک کی تھی۔مگر بعض جماعتوں کو اس کا علم نہیں ہو سکا اور وہ حصہ نہیں لے : سکیں۔یہ سوال نہیں کہ کوئی کتنی رقم دے کر اس میں حصہ لیتا ہے بلکہ ہر ایک کو کوشش کرنی چاہئے کہ جو کچھ بھی وہ دے سکے دے کر شامل ہو تا کوئی بھی اس ثواب سے محروم نہ رہے۔میں نے اس کام کے لئے ایک لاکھ ۹۴ ہزار روپیہ چندہ کی تحریک کی تھی اور الگ الگ حلقے مقرر کر دیئے تھے۔ایک حلقہ قادیان، ایک لجنہ اماءاللہ کا حلقہ، لاہور کا حلقہ ، صوبہ سرحد کا حلقہ، دہلی کا حلقہ، کلکتہ کا حلقہ اور ساتواں حیدر آباد کا حلقہ۔یہ سات حلقے مقرر کئے گئے تھے۔ان پر کلکتہ اور حیدر آباد دکن کی جماعتوں نے فوراً اطلاع دی کہ وہ اِس ذمہ داری کو بخوشی اُٹھاتی ہیں اور مقررہ رقم جمع کر کے دینے کی ذمہ دار ہیں خواہ اُن سے ملحقہ جماعتیں پوری طرح حصہ لیں یا نہ لیں وہ مقررہ رقم ضرور پوری کر دیں گی۔دہلی ، صوبہ سرحد اور لاہور کی جماعتوں نے بھی رقوم پورا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔پشاور کے دوست باوجود یکہ مالدار نہیں ہیں پھر بھی انہوں نے اخلاص کا نمونہ دکھلایا ہے اور کہا ہے کہ چاہے کچھ ہو وہ رقم پوری کریں گے۔ان کے وعدے ہیں ہزار کے آگئے ہیں۔لاہور کا وعدہ ابھی کم ہے مگر شاید وہ ابھی اپنے طور پر کوشش کر رہے ہوں۔قادیان کا وعده ۲۳ ہزار تک کا ہے مگر ابھی خاص قادیان میں کوشش جاری ہے اور باہر کی بعض جماعتیں ابھی باقی ہیں۔اب تک کل وعدے دو لاکھ ۱۲ ہزار کے ہو چکے ہیں حالانکہ بہت سے جماعتیں ایسی ہیں جنہوں نے ابھی حصہ نہیں لیا۔اور میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اس تحریک میں ضرور حصہ لیں خواہ ایک دھیلہ ہی دے سکیں تا جہاں جہاں قرآن کریم کے یہ تراجم چھپ کر جائیں ثواب میں اُن کا حصہ بھی ہو۔بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ ایک کوڑی دیکر بھی آدمی حصہ لے سکتا ہے اتنی رعایت کے باوجود بھی جو حصہ نہیں لیتا وہ اپنے آپ کو بہت بڑے انعام سے محروم رکھتا ہے۔پس ہر دوست اس میں حصہ لے خواہ ایک پیسہ یا ایک دھیلہ دے کر ہی حصہ لے سکے۔غرض یہ ہے کہ ہر شخص اس ثواب میں شامل ہو سکے۔اترسوں مجھے بذریعہ تا رانگلستان سے اطلاع ملی ہے کہ جرمن ، روس اور انگریزی زبانوں میں بارہ بارہ سیپاروں کا ترجمہ ہو چکا ہے ڈچ ، اطالوی اور سپنیش میں آٹھ اور دس سیپاروں