انوارالعلوم (جلد 17) — Page 407
انوار العلوم جلد ۷ ۴۰۷ لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات تقریر فرموده ۲۷ / دسمبر ۱۹۴۴ء بر موقع جلسه سالانه قادیان ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- چونکہ اب ایسا انتظام موجود ہے کہ باہر (مردانہ جلسہ ) سے بھی یہاں تقریر میں سُن لی جاتی ہیں اور باہر بھی مجھے تقریر کرنی ہوتی ہے اس لئے عورتوں اور مردوں میں مشترک تقریریں ہو جاتی ہیں اور جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا ضرورت تو نہیں تھی کہ میں عورتوں کے جلسہ میں الگ تقریر کروں مگر پھر بھی چونکہ بعض امورا ایسے ہوتے ہیں جو عورتوں کے ساتھ خصوصیت سے تعلق رکھتے ہیں اور بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں جن کی طرف عورتوں کو توجہ دلانا ضروری ہوتا ہے اس لئے بعض دفعہ ضرورت پیش آسکتی ہے کہ میں عورتوں کے جلسہ میں الگ تقریر بھی کروں مگر گزشتہ سالوں میں عورتوں کی طرف سے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ میں ضرور اُن کے جلسہ میں الگ تقریر کیا کروں۔یہ ایک فطرتی تقاضا ہے کہ ہر انسان اپنا حق چاہتا ہے۔میں اس تقاضا کو بھی رد نہیں کر سکتا لیکن میرے گلے کی حالت اس قسم کی ہے کہ تقریر بھی شروع نہیں کی اور گلا بیٹھ گیا ہے۔میں حیران ہوں کہ اس دفعہ میں کیونکر اپنی تقریر میں مناسب طور پر کر سکوں گا۔بہر حال میں کچھ نہ کچھ عورتوں کے جلسہ میں بھی کہنا چاہتا ہوں خصوصاً اس لئے کہ اس دفعہ بعض باتیں ایسی بھی ہیں جو عورتوں کے ساتھ مخصوص ہیں۔ہماری الہامی کتاب یعنی قرآن مجید ایک ایسی زبان میں نازل ہوئی ہے جو زبان اپنے اندر معنی رکھتی ہے۔یعنی اس میں ہر نام کے کوئی معنی ہوتے ہیں۔باقی زبانوں میں اگر کسی چیز کا