انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 371 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 371

انوار العلوم جلد ۱۷ میری مریم صِرْتُ كَصَيْدِ صِيْدَفِي الصُّبْحِ غَبْلَةً قَدْ غَابَ عَنِّى مَقْصِدِى وَ مَرَامِي میں تیری موت پر اُس شکار کی طرح ہو گیا۔جسے صبح کے وقت جب وہ بے فکر غذا کھانے کے لئے نکلتا ہے پھانس لیا جاتا ہے۔ایسا یکدم صدمہ پہنچا کہ مجھے یوں معلوم ہوا کہ میں بھول گیا ہوں کہ میرا رخ کدھر کو تھا اور میں کدھر جا رہا تھا۔لولَمْ يَكُنْ تَائِيدُ رَبِّي مُسَاعِدِى لا صَبَحْتُ مَيْتًا عُرُضَةً لِسِهَامِي اگر خدا تعالیٰ کی تائید میری مدد پر نہ ہوتی تو میں اپنے ہی دل کے تیروں کا نشانہ بن کر مردار کی طرح ہو جاتا وَلكِنَّ فَضْلَ اللَّهِ جَاءَ لِنَجْدَتِي وَانْــقَـــــدَنِي مِن زَيَّةِ الأَقْدَامِ مگر اللہ کا فضل میری مدد کے لئے آ گیا اور اُس نے مجھے قدموں کے پھسلنے سے محفوظ رکھا۔يَارَبِّ سَرْنِي بِجُنَّةِ عَفْوِكَ كُنْ نَاصِرِى وَمُصَاحِبِي وَمُحَامِي اے میرے رب! مجھے اپنی بخشش کی ڈھال سے ڈھانپ لے۔اے میرے مددگار! اے میرے ساتھی ! اور میرے محاظ ! الْغَمُ كَالضَّرُ غَامِ يَأْكُلُ لَحْمَنَا لا تَجْعَلَنِي لُقْمَةَ الضَّرُ غَامِ غم شیر کی طرح ہوتا ہے اور ہمارے گوشت کو کھا جاتا ہے۔اے خدا! مجھے اس شیر کا لقمہ نہ بننے يَارَبِّ صَاحِبُهَا بِلُطْفِكَ دَائِماً وَاجْعَلْ لَهَا مَاوَى بِقَبْرٍ سَامِي اے میرے ربّ! ہمیشہ اس کے ساتھ رہنا اور اپنا فضل اس پر نازل کرتے رہنا۔اور اس کا ٹھکانا