انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 372 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 372

انوار العلوم جلد ۱۷ ایک بلندشان قبر میں بنانا ۳۷۲ میری مریم يَارَبِّ اَنعِمُهَا بِقُرُبِ مُحَمَّدٍ ذِي المَجدِ وَالْإِحْسَانِ وَالْإِكْرَام اے میرے ربّ! اپنے فضل سے اسے محمد رسول اللہ کے قرب میں جگہ دینا۔جو بڑی بزرگی والے ہیں ، بڑا احسان کرنے والے ہیں اور جن کو تو نے بہت عزت بخشی ہے۔اس دنیا کی سب محبتیں عارضی ہیں اور صدمے بھی۔اصل محبت اللہ تعالیٰ کی ہے۔اُس میں ہو کر ہم اپنے مادی عزیزوں سے مل سکتے ہیں اور اُس سے جدا ہو کر ہم سب کچھ کھو بیٹھتے ہیں۔ہماری ناقص عقلیں جن امور کو اپنے لئے تکلیف کا موجب سمجھتی ہیں بسا اوقات اُن میں اللہ تعالیٰ کا کوئی احسان پوشیدہ ہوتا ہے۔پس میں تو یہی کہتا ہوں کہ میرا دل جھوٹا ہے اور میرا خدا سچا ہے۔وَالْحَمْدُ للهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ۔خدا تعالیٰ کے فضل کا طالب۔مرزا محمود احمد البقرة: ۱۵۷ ( الفضل ۱۲ ؍ جولائی ۱۹۴۴ء ) ڈانڈی: ایک قسم کی پہاڑی سواری جس کے دونوں طرف لکڑی اور بیچ میں دری لگی ہوتی ہے۔