انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 296 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 296

انوار العلوم جلد ۷ ۲۹۶ لجنہ اماءاللہ سنجیدگی سے عورتوں کی اصلاح کرے یہ ساری باتیں گندی ذہنیت کو ظاہر کرتی ہیں اور وقار کو تباہ کرنے والی ہیں۔یہ لجنہ کا فرض ہے کہ وہ ان کی اصلاح کرے۔مجھے جو یہ الہام ہوا ہے کہ اگر تم پچاس فی صدی عورتوں کی اصلاح کر لو تو اسلام کو ترقی حاصل ہو جائے گی۔پچاس فیصدی سے یہی مراد ہے کہ پچاس فیصدی کی اصلاح بھی بہت بڑی بات ہے۔تم میں اور غیر احمدی میں اس کے سوا کیا فرق ہے کہ تم اپنے پیسے چندے میں دے دیتی ہو اور وہ سینما میں دے دیتی ہیں۔حقیقی روح ایمان کی ابھی تم کو بھی حاصل نہیں ہوئی تم میں سے کوئی عورت علمی بات کرنے کے قابل نہیں، کسی مجلس میں بول نہیں سکتی۔تم گھر کے کاموں سے فارغ ہو کر اپنے بچے ہوئے اوقات کو جو تم خدا کو دے سکتی تھیں جب خدا کو دینے کی بجائے ریڈیوسن کر میراثیوں اور کچنوں کو دے دیئے تو خدا کے گھر میں تمہارے لئے کیا حصہ ہو گا۔تمہاری نسلیں کس طرح اصلاح پذیر ہوں گی۔آئندہ نسلوں کی اصلاح کا کون ذمہ دار ہو گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو فرماتے ہیں کہ تم شادیاں کرو تا تمہاری نسل بڑھے اور اسلام ترقی کرے ہے مگر ایسی نسل سے کیا فائدہ جو اسلام کے سپاہی نہ ہوں۔پھر تعلیم جو تم پاتی ہو اس سے تمہارا مقصد نوکری کرنا ہوتا ہے۔اگر نوکری کرو گی تو بچوں کو کون سنبھالے گا ؟ خود تعلیم انگریزی بُری نہیں لیکن نیست بد ہوتی ہے اور اگر نیت بد ہے تو نتیجہ بھی بد ہو گا۔اگر غلط راستے پر چلو گی تو غلط نتیجے ہی پیدا ہوں گے۔جب لڑکیاں زیادہ پڑھ جاتی ہیں تو پھر اُن کے لئے رشتے ملنے مشکل ہو جاتے ہیں۔ہاں اگر لڑ کیاں نوکریاں نہ کریں اور پڑھائی کو صرف پڑھائی کے لئے حاصل کریں۔اگر ایک لڑکی میٹرک پاس ہے اور پرائمری پاس لڑکے سے شادی کر لیتی ہے تو ہم قائل ہو جائیں گے کہ اُس نے دیانتداری سے تعلیم حاصل کی ہے۔سیه ساری باتیں لجنہ سے تعلق رکھتی ہیں جن کی وہ اصلاح کرے۔مرکزی لجنہ کی سیکرٹری تمام محلہ جات سے رپورٹ لیکر مجھے دکھائے اور میں یہ قانون بنا تا ہوں کہ مہینے میں کم از کم ایک دفعہ یا فی الحال دو ماہ میں ایک دفعہ قادیان کی سب عورتیں اکٹھی ہوں اور اُن کو غور کرنا چاہیئے کہ ہمارے محلہ میں کون کون سے نقائص ہیں اور اُن کو کیسے دور کیا جا سکتا ہے۔محلہ کی پریذیڈنٹ اور سیکرٹری کا فرض ہوگا کہ وہ سب عورتوں کو جلسہ میں شریک کرے۔اگر تم صرف پچاس فیصدی