انوارالعلوم (جلد 17) — Page 240
انوار العلوم جلد ۱۷ ۲۴۰ حضرت میر محمد اسحاق صاحب کی وفات پر تقریر اطمینان پیدا کریں ایسا اطمینان کہ جو پھر کبھی نہ چھینا جائے اور جماعت کو کوئی ایسا نقصان نہ ہو جو ارادوں کو پست کرنے اور ہمتوں کو توڑنے والا ہو۔اور اللہ تعالیٰ دلوں میں ایسی تبدیلی پیدا کرے کہ نوجوان خدمت دین کے لئے آگے آئیں اور اس بوجھ کو اٹھانے کے لئے بڑھیں۔اور ایسی روح پیدا ہو کہ ہم اور ہماری اولادیں اللہ تعالیٰ کے نور پر اس طرح فدا ہونے کیلئے تیار ہو جائیں کہ جس طرح برسات کی رات پروانے شمع پر قربان ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے قرآن کے نور کی شعاعیں ہمارے دلوں پر ڈالے اور اُس نے جو وعدے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کئے ہیں انہیں اپنے فضل سے پورا فرمائے ، ہماری کمزوریوں کو دور فرمائے ، ہمارے دلوں کو ڈھارس دے، ہمیں اور ہماری اولادوں کو اپنی پسندیدہ راہوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے حتی کہ ہم اُس کے ہی ہو جائیں اور کوئی چیز ہمارے اور اُس کے درمیان روک نہ ہو اور کوئی چیز اُس کو ہم سے جدا کرنے والی نہ ہو وہ ہمارا اور ہمارا اور ہمارا ہی ہو جائے اور ہم بھی اُس کے اور اُس کے اور صرف اُسی کے ہو جائیں۔آمین (الفضل یکم اپریل ۱۹۴۴ء )