انوارالعلوم (جلد 17) — Page 153
انوار العلوم جلد ۷ ۱۵۳ دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان رکھا ہے مخاطب کر کے کہتا ہوں اے عبدالشکور ! میں تم کو اس قوم میں اپنا نائب مقرر کرتا ہوں تمہارا فرض یہ ہوگا کہ تم اپنی قوم میں توحید قائم کرو اور شرک کو مٹا دو اور تمہارا فرض ہوگا کہ ان لوگوں کو بتاؤ کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خدا کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔اور تمہارا یہ بھی فرض ہوگا کہ تم اس قوم کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعاوی کی طرف توجہ دلا ؤ۔میں جب واپس آؤں گا تو تجھ سے حساب لوں گا اور دیکھوں گا کہ تو نے ان فرائض کو کہاں تک ادا کیا ہے۔رویا کی حالت میں جب میں اُس سے کہتا ہوں کہ تیرا فرض ہوگا کہ تو ان لوگوں کو یہ سکھائے کہ اللہ ایک ہے اور تو ان لوگوں سے یہ اقرار لے کہ اَشْهَدُ اَنْ لَا إِلهَ إِلَّا اللَّهُ۔تو اُس وقت مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میری زبان سے اللہ تعالیٰ خود بول رہا ہے اور جب میں نے کہا تمہیں لوگوں سے یہ اقرار بھی لینا پڑے گا کہ اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ - یکدم مجھے معلوم ہوا کہ گویا اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روح کو اجازت دی ہے کہ وہ میری زبان پر قابو پائیں اور خود میری زبان سے کلام فرما ئیں۔چنانچہ جب میں کہتا ہوں تمہیں یہ اقرار لینا پڑے گا کہ اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ تو رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم میری زبان سے بولے اور آپ نے فرمایا۔أَنَا مُحَمَّدٌ عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ اے لوگو ! سن لو کہ میں محمد ہوں اللہ کا بندہ اور اُس کا رسول۔پھر مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میری زبان پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو قدرت دی گئی اور جب میں نے اُسے کہا کہ تمہیں اپنی قوم سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لانے کا بھی اقرار لینا پڑے گا تو اُس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لائے اور آپ نے میری زبان سے فرمایا۔اَنَا الْمَسِيحُ الْمَوْعُودُ اے لوگو! میں تم کو بتاتا ہوں کہ میں وہی مسیح ہوں جس کا تمہیں وعدہ دیا گیا تھا۔اس کے بعد مجھے یوں محسوس ہوا کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں اپنا دعویٰ لوگوں کے سامنے پیش کروں اور میں ان سے کہوں کہ میں مسیح موعود کا خلیفہ ہوں مگر اُس وقت بجائے یہ الفاظ جاری ہونے کے میری زبان پر یہ الفاظ جاری ہوئے کہ اَنَا الْمَسِيحُ المَوْعُودُ مَشِيلُهُ وَخَلِیفَتُهُ میں بھی مسیح موعود ہی ہوں یعنی اُس کا مشابہ، نظیر اور خلیفہ۔جب خواب میں میں نے اپنے متعلق یہ الفاظ کہے تو یکدم میں گھبرا گیا کہ میں نے یہ کیا کہہ دیا ہے اس پر معا مجھے القاء ہوا کہ یہ وہی پیشگوئی ہے جو مصلح موعود